
پٹنہ: یکم جو ن، 2025
گرلس اسلامک آرگنائزیشن (جی آئی او) سلطان گنج یونٹ، پٹنہ کی جانب سے اتوارکو مرکزِ اسلامی، ٹیکاری روڈمیں فیلیسیٹیشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں دسویں اور بارہویں میں نمایاں نمبروں سے پاس کرنے والی ایک سو سے زیادہ ہونہارطالبات کومیڈل اورکنگریچولیشنس کارڈسے نواز ا گیا۔ا س موقع پر آئندہ کے تعلیمی سفر کے لئے ان کی رہنمائی بھی کی گئی۔
مہمانِ خصوصی محمد شہزاد، الائڈ آئی اے ایس نے کیئر اینڈ گائڈنس کے تحت تعلیمی و پیشہ ورانہ مواقع، اسلامی نقطہ نظر اور عملی مثالوں کے ساتھ طالبات کی رہنمائی کی۔
اپنے موٹیویشنل اسپیچ کے ذریعہ شازیہ احسن نے طالبات کی محنت، خود اعتمادی اور مثبت سوچ کی اہمیت پر زور دیا۔
ناظم خواتین، جماعت اسلامی ہند بہارڈاکٹر زبیش فردوس نے ’دین و دنیا میں توازن‘ کے موضوع پر مدلل اور بصیرت افروز خطاب کیااور دینی اور دنیاوی تعلیم کے امتزاج کی ضرورت اور اہمیت کو اجاگر کیا۔
صدر جی آئی او (سلطان گنج یونٹ) ام کلثوم نے تنظیم کا تعارف پیش کیا اور اس کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ جی آئی او کا بنیادی مقصد خواتین اورطالبات کو بااختیار بنانا ہے۔
پروگرام میں اساتذہ اور طالبات کے سرپرست بھی موجود تھے۔
اس سے قبل،پروگرام کا آغاز تذکیر بالقرآن سے ہوا، جس کی سعادت محترمہ انجم مختار نے حاصل کی۔ محترمہ مشیرہ فاطمہ نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ محترمہ نہایت خوبصورت انداز میں پیش کی، جس سے محفل میں روحانیت کا رنگ بھر گیا۔ محترمہ صائمہ پروین نے ایک خوبصورت نظم پیش کی، جسے سامعین نے بے حد سراہا۔
محترمہ شگفتہ بانو،ناظمہ شہر پٹنہ بگ سٹی نے اختتامی کلمات پیش کیے اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
Be the first to comment