پٹنہ:12 اپریل، 2026
مسجد مرکز اسلامی، ٹکاری روڈ، پتھر کی مسجد، پٹنہ میں منگل 14 اپریل، 2026 کو حج تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ تربیتی کیمپ میں عازمین حج کو حج کے جملہ مسائل اور طریقہ کار سے واقف کرایا جائے گا۔اس موقع پر عازمین حج کو تجربہ کار حجاج کرام اور علماء عظام کے علاوہ ریاستی حج کمیٹی کے ذمہ داران سے استفادہ کرنے کا موقع ملے گا۔
اس امر کی اطلاع فراہم کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند، بگ سیٹی پٹنہ کے ناظم شہر لئیق الزماں نے بتایا کہ تربیتی کیمپ صبح 10 بجے سے شروع ہوکر نماز عصر تک جاری رہے گا۔ انہوں نے عازمین سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ وہ کیمپ میں اپنے cover کے جملہ ممبران (مرد و حضرات) کے ساتھ شرکت کریں۔ لئیق الزماں نے کہا کہ انتظام وانصرام میں سہولت کے پیش نظر عازمین حج کیمپ میں اپنی شرکت کی پیشگی اطلاع دینے کی زحمت فرمائیں۔ مزید معلومات کے لئے موبائل نمبر 8986906393 اور 7033124890 پر رجوع کیا جا سکتا ہے۔