خواتین نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر کیا تشویش کا اظہار

پٹنہ: 12 فروری،2026

جماعتِ اسلامی ہند،بہار کے پٹنہ واقع صدر دفتر میں مہیلا سدبھاؤنا منچ کے زیرِ اہتمام“سوشل میڈیا اور سماجی ہم آہنگی: چیلنجز اور حل”کے عنوان سے ایک فکری نشست کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے مہیلا سدبھاؤنا منچ کی کنوینر زاہدہ خاتون نے کہا کہ موجودہ ڈیجیٹل دور میں سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ اور مثبت استعمال سماجی اتحاد اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے نہایت اہم ہے۔

پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے سدبھاؤنا منچ کی صدر سنیتا سنگھ نے کہا کہ سوشل میڈیا کااگر مثبت انداز میں استعمال کیا جائے تو یہ معاشرے میں محبت، رواداری اور بھائی چارے کو مضبوط بنا سکتا ہے۔

اہم مقررین میں محترمہ انیتا سنگھ، برانچ مینیجر، سینٹرل بینک آف انڈیا، محترمہ شگفتہ بانو، ناظمہ شہر پٹنہ، جماعتِ اسلامی ہند اور محترمہ نغمہ فردوس، یونٹ انچارج پتھر کی مسجد شامل تھیں۔

مقررین نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے پھیلنے والی افواہوں اور نفرت انگیزی پر تشویش ظاہر کی اور اس کے تدارک کے لیے بیداری مہم چلانے، معلومات کی تصدیق اور مثبت مکالمے کو فروغ دینے پر زور دیا۔اس موقع پر شرکاء نے بھی اپنے مختصر تاثرات پیش کیے۔

See insights