جماعت اسلامی ہند، بہار نے تقسیم کمبل اسکیم میں اعانت کی اپیل

پٹنہ: 24نومبر 2026

بہار میں دسمبر۔ جنوری میں کڑاکے کی سردی پڑتی ہے۔ اس سے محفوظ رہنے کے لئے کمبل، رضائی اور گرم کپڑے کی ناگزیر ضرورت ہوتی ہے۔ افسوس کہ آج بھی ہمارے سماج میں متعدد ایسے لوگ ہیں جو کمبل اور رضائی اور گرم کپڑوں سے محروم ہیں۔سرد ہواؤں اور سردی کے قہر کی وجہ سے متعدد لوگ بیمار ہوتے ہیں۔ بعض جان بھی کھو دیتے ہیں۔ ہم میں سے بعض لوگوں کو خبر تک نہیں ہو پاتی ہے۔ ضرورت ہے کہ ایسے لوگوں کا خیال رکھا جائے اور انہیں ڈھونڈ کر گرم کپڑے فراہم کئے جائیں۔ ایسے بندگان خد کا خیال رکھنا صاحب استطاعت افراد پر ضروری ہے۔ اللہ نے آج آپ کو جو مال دیا ہے، ممکن ہے کل نہ ہو۔ آپ کے مال میں سائل اور محروم کا حق ہے۔

امیر حلقہ، جماعت اسلامی ہند، بہار مولانا رضوان احمد اصلاحی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ہند، بہار ہر سال صاحب استطاعت لوگوں کے تعاون سے محقین میں کمبل تقسیم کرتی ہے۔ انہوں نے ایسے تمام افراد سے، جو بے سہارا، پریشان حال اپنے جیسے انسانوں کی فکر رکھتے ہیں، اپیل کی ہے کہ وہ اپنی طرف سے، اپنے مرحومین کی طرف سے تقسیم کمبل اسکیم میں خاطر خواہ اعانت کریں۔ انشاء اللہ ضرورت مندوں تک کمبل پہنچانے کا انتظام کیا جائے گا۔

اس وقت ایک کمبل کی کی قیمت 600.00 روپے ہوگی۔ یہ رقم دفتر جماعت اسلامی ہند، بہار، ٹکاری روڈ، پٹنہ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کر کے رسید حاصل کی جا سکتی ہے۔ علاوہ ازیں، مندرجہ ذیل اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی جا سکتی ہے۔

A/c Name: Jamaat-e-Islami Hind, Bihar

A/c No. 1352402146

Bank Nam: Central Bank of India

Branch Name: Moradpur

IFSC Code: CBIN0281318