
جماعت اسلامی ہند بہار کے زیر اہتمام عالمات و فارغات مدارس کا کنونشن 4 مئی کوارریہ کے ہوٹل ایور گرین میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محی الدین غازی،سکریٹری جماعت اسلامی ہند نے عالمات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم دین کا حصول عظیم شرف ہے اور یہ اللہ تعالی کا بڑا انعام ہے۔ عالمات کا مقام عام مسلم خواتین سے بڑھ کر ہے اس لیے کہ وہ اعلی تعلیم سے آراستہ ہیں، ان پر اصلاح معاشرہ اوراقامت دین کے کام کی پوری ذمہ داری ہے۔ قران مجید میں جو احکامات آئے ہیں سب کا خطاب مردوں سے بھی ہے اور عورتوں سے بھی ہے۔ ڈاکٹر غازی نے فرمایا کہ اقامت دین کے لیے اجتماعی جدوجہد مطلوب ہے۔ اقامت دین کا اولین دائرہ کار افراد کا ذاتی ارتقاء ہے ساتھ ہی گھر کی اصلاح اور اہل خاندان کے درمیان اصلاح کا کام بھی کریں۔ اسی طرح عام انسانوں تک دین کے پیغام کو پہنچانے کی ذمہ داری میں خواتین بھی شریک ہوں۔حضرت آسیہ سے ہمیں سبق لینے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر اقامت دین میں خواتین کا حصہ موضوع پر ڈاکٹر زیباش فردوس ناظم حلقہ خواتین، جماعت اسلام، ہند بہار نے تفصیلی گفتگو کی اور اقامت دین کے تعلق سے خواتین کی ذمہ داریوں کو یاد دلایا۔ سماج کی بدلتی قدر یں اور عالمات کی ذمہ داری پر مذاکرہ میں عالمات نے اپنی گفتگو رکھی جس کی صدارت محترمہ شہناز بیگم نے کی۔ شہناز بیگم نے کہا عالمات و فارغات مدارس نیکیوں کے فروغ اور برائیوں کے ازالہ کے لیے کمربستہ ہو جائیں اور اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کریں اور دین اسلام کی صحیح تصویر سے دنیا کو روشناس کرائیں۔
امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند،بہار مولانا رضوان احمد اصلاحی نے کہا کہ اہل ایمان پاکیزہ، پر ا من معاشرہ اور سماج کی تعمیر کا عہد کریں اور اسلامی اجتماعیت کا حصہ بنیں اور اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے میدان عمل میں اپنا بھرپور کردار پیش کریں۔ اس کنونشن میں افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہندبہار کے سیکرٹری مولاناسید الطف اللہ قادری نے کہا کہ اللہ نے ہمیں خیر امت بنایا ہے، ہمارا مقصد نیکیوں کا حکم دینا اور برائیوں سے روکنا ہے، ہم اپنے گھروں کو اسلام کا قلعہ بنائیں، مسلم معاشرہ و سماج سے نامعقول رسم و رواج کی زنجیروں کو ختم کریں اور وطنی بہنوں میں دعوت دین کو پہنچانے کے لیے بھی اپنے وقت اور صلاحیت کا استعمال کریں۔
کنونشن میں محترمہ نکہت فلاحی نے تذکیر بالقران اور محترمہ فاطمہ عثمانی نے تذکیر بالحدیث پیش کیا۔ اس کنونشن میں تقریبا ڈیڑھ سو عالمات و فارغات مدارس موجود رہیں۔ امیر حلقہ کی دعا پر کنونشن اختتام پذیر ہوا۔

…………بورد آف اسلامک ایجوکیشن…………
بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن بہار کے زیر انتظام ایک یک روزہ اسکول لیڈرز پروگرام 4 مئی کومنعقد کیا گیا جس میں تقریباً 50 ذمّہ داران شریک رہے۔ یہ پروگرام ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن،نئی دہلی کے اشتراک سے شہر پٹنہ کے ٹیولپ پلازا،شاہ گنج میں اختتام پذیر ہوا۔پروگرام کے مہمان خصوصی جناب تنویر احمد،سیکریٹری مرکزی تعلیمی بورڈ،نئی دہلی شریک نے NEP کے حوالے سے کئی پہلوؤں سے اداروں کی رہنمائی کی۔اس موقع پر جناب شارق،ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن،نئی دہلی نے اداروں کے ساتھ Parents سے مضبوط تعلق پر زور دیا اور اس سلسلے میں عملی رہنمائی بھی کی۔ جناب راشد نیّر نے بچوں میں اخلاقی اقدار کے فروغ کے حوالے سے گفتگو رکھی اور اداروں کی رہنمائی کی۔ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشاد حسین نے اداروں کے لئے ضروری تکنیکی معلومات فراہم کی۔اس موقع پر ڈاکٹر عباس مصطفیٰ، کمیٹی ممبر، بورڈ، جناب ڈاکٹر نظیر احمد،ٹریزرر، ڈاکٹر انتخاب عالم، اکیڈمک کو آرڈینیٹر، بورڈ کے علاوہ بورڈ کے دیگر ذمّہ داران موجود تھے۔

…………سی آئی او…………
سی ائی او پٹنہ ایسٹ کا ایک پروگرام 4 مئی کو عالم گنج،پٹنہ ایسٹ میں زیر نگراں،شاہین فاطمہ کے منعقد ہوا جس میں 30 بچے اور بچیاں شامل ہوئیں۔ اس موقع پر ان کے گارجین بھی موجود رہے۔بچوں نے ہی سارا پروگرام دلچسپی سے کیا۔پروگرام کو جی ائی او کی طالبات کا بھی پورا تعاون ملا۔بچوں کے درمیان لڈ ڈرنک اور بسکٹ تقسیم کے گئے۔photo

Be the first to comment