عالمات کے پروگرام پرمظفر پور میں ہوئی فالو اپ میٹنگ

ویکلی ڈائجسٹ
15-21 May

…………تربیتی اجتماع…………
پورنیہ ضلع سدھویلی یونٹ کی جانب سے 17 مئی کو سدھویلی اور مضافات سدھویلی، کھاتا ہاٹ، بالو ٹولہ، عیدگاہ ٹولہ، مٹکوپا بشمول جگیلی، حصیلی میں ضلعی تربیتی اجتاع ہوا۔ اجتماع کے دوران تحریک کے لئے بنیادی و لازمی کام خصوصاً افراد سازی پر توجہ دلائی گئی۔

…………شعبہ خواتین…………
شعبہ خواتین، جماعت اسلامی ہند، مظفر پور کی جانب سے حضرت علی اکیڈمی، سادات پور میں 19 مئی کوایک followup میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ جس میں عزیزہ عائشہ فاطمی نے ارریہ میں منعقد عالمات کے پروگرام کا تاثر پیش کیا۔(ارریہ میں منعقد عالمات کے پروگرام میں مظفر کی نمائندگی عزیزہ عائشہ فاطمی نے کی تھی۔)
فالو اپ پروگرام میں مقامی عالمات نے شرکت کی۔ محترمہ زیبا آفتاب اور محترمہ منور سلطانہ نے شریک عالمات سے جماعت اسلامی ہند کا مختصر تعارف کرایا اور جماعت سے جڑنے اور تحریک اسلامی کو مضبوط کرنے کی اپیل کرتے ہوئے اسکی اہمیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی۔ ان لوگوں نے جماعت کے ساتھ تعاون کی حامی بھری۔ دعا کے ساتھ پروگرام م کا اختتام ہوا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*