
پٹنہ: 21 اپریل 2025
جماعت اسلامی ہند، پٹنہ سنٹرل کے زیر اہتمام اتوار کو خواتین کا عید ملن پروگرام منعقد کیا گیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی ہند، بہار کے شعبہ خواتین کی سکریٹری ڈاکٹرزیبائش فردوس نے ”عید کی اہمیت اور اس کا پیغام” پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ عید صرف خوشی کا تہوار نہیں، بلکہ تزکیہ نفس، ایثار اور اجتماعیت کا پیغام ہے۔
سدبھاؤنا منچ کی صدر سنیتا سنگھ نے اپنے خطاب میں بین المذاہب رواداری، خواتین کے باہمی ربط و تعاون اور سماجی ہم آہنگی پر زور دیا۔
بھاونا نے کہا کہ پریم اور سدبھاو بہت ضروری ہے۔ہم نے دیکھا ہے مسلمان بھائی ہمارے تہواروں میں بہت آدر سمان سے پیش آتے ہیں اور ہمارے بھائی بندو بھی ان کا بہت آدر کرتے ہیں۔بس اسی بھاونا کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔
روبی کماری نے کہا کہ میں پہلی باراس طرح کے پروگرام میں آئی ہوں۔ مجھے بہت اچھا لگا اور میں ہمیشہ آونگی۔عید میں سب چھوٹے بڑے گلے مل کر یہ سندیش دیتے ہیں کہ ہمارے بیچ پریم بنا رہے۔ مجھے یہ جذبہ بہت متاثر کرتا ہے۔
پونم رنجن نے کہا کہ عید آپسی بھائی چارے کا بہت بڑا سندیش دیتا ہے۔ میں نے اپنے بچوں کو اسی پریم بھاؤ کی شکشا دی ہے تو آج میرے بیٹے نے مجھے فون کر کے یہاں آنے کا یاد دلایا۔میں بہت اتسک تھی یہاں آنے کو۔میں چاہوں گی کہ مجھے ہمیشہ بلایا جائے۔
پروگرام کے آغازمیں شہر پٹنہ بگ سٹی کی ناظمہ شگفتہ بانو نے جماعت اسلامی ہند کی خواتین ونگ کے اغراض و مقاصد اور سرگرمیوں کا تعارف پیش کیا۔ گرلس اسلامک آرگنائزیشن کی پٹنہ سنٹرل صدر اُمِّ کلثوم پروگرام کی نظامت کی۔ اخیر میں سوئی اور نمکین سے مہمانوں کی ضیافت کی گئی۔

See insights
Boost a post
Like
Comment
Send
Share
Be the first to comment