مطالعہ قرآن
پہلا دن: 4 اپریل، 2020
مکرمی!……السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
کوروناوائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہماراقیمتی وقت گھروں میں بیت رہا ہے۔ اس کا بہترین استعمال کرتے ہوئے ہم مطالعہ قرآن کی طرف متوجہ ہوں۔ اس کے لئے دس دنوں کا Self Redaing Material کا خاکہ تیار کیا گیا ہے۔ اس کے تحت پہلے دن سورہ انعام کی آیت نمبر 42 سے45 کا مطالعہ فرمائیں۔ ان آیتوں میں، اللہ تعالیٰ کی جانب سے انسانوں پر جو مصائب و مشکلات آتے ہیں ان کا مقصد کیا ہوتا ہے اور انسانوں کو کیا کرنا چاہئے،بیان کیا گیاہے۔
آپ کی سہولت کے لئے قرآن کریم کی پی ڈی ایف فائل منسلک ہے۔ اس میں عربی متن کے ساتھ اردو ترجمہ و تفسیر شامل ہیں۔سورہ انعام کی آیت نمبر42 سے45 کا مطالعہ آپ منسلک پی ڈی ایف فائل کے صفحہ نمبر 37 سے 40 پرپانچویں رکوع میں کر سکتے ہیں۔
اہل خانہ کے ساتھ اجتماعی مطالعہ کا نظام بنایا جائے۔ یہ کوئی واجبی ہدایت نہیں ہے، بلکہ سہولت و آسانی کے لئے تذکیر ہے۔
جو لوگ جماعت اسلامی ہند بہار کے فیس بک اورویب سائٹ پر یہ پیغام دیکھ رہے ہیں، ان کے لئے پی ڈی ایف فائل کا لنک https://www.quranurdu.com/Tafheem-ul…/006_Surah_Al-Anaam.pdf دیا جا رہا ہے۔ وہ اس لنک پر کلک کرکے متذکرہ آیات کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔
منجانب: شعبہ تربیت، جماعت اسلامی ہند، بہار
……………………
مطالعہ قرآن
دوسرا دن: 5 اپریل، 2020
مکرمی!……السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
کوروناوائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہماراقیمتی وقت گھروں میں بیت رہا ہے۔ اس کا بہترین استعمال کرتے ہوئے ہم مطالعہ قرآن کی طرف متوجہ ہوں۔ اس کے لئے دس دنوں کا Self Redaing Material کا خاکہ تیار کیا گیا ہے۔ اس کے تحت دوسرے دن سورہ الاعراف کی آیت نمبر130 سے137 کا مطالعہ فرمائیں۔ ان آیتوں بیان کیا گیاہے کہ بنی اسرائیل پر اللہ نے جب طوفان، ٹڈی، سرسریاں پھیلائیں، مینڈک اور خون کا عذاب بھیجا توان کا رویہ کیا رہا۔
آپ کی سہولت کے لئے سورہ الاعراف کی199 صفحات پر مشتمل پی ڈی ایف فائل منسلک ہے۔ اس میں عربی متن کے ساتھ اردو ترجمہ و تفسیر شامل ہیں۔سورہ الاعراف کی آیت نمبر130 سے137 کا مطالعہ آپ منسلک پی ڈی ایف فائل کے صفحہ نمبر 125 سے 131 پر رکوع16 میں کر سکتے ہیں۔
اہل خانہ کے ساتھ اجتماعی مطالعہ کا نظام بنایا جائے۔ یہ کوئی واجبی ہدایت نہیں ہے، بلکہ سہولت و آسانی کے لئے تذکیر ہے۔
جو لوگ جماعت اسلامی ہند بہار کے فیس بک اورویب سائٹ پر یہ پیغام دیکھ رہے ہیں، ان کے لئے پی ڈی ایف فائل کا لنک https://www.quranurdu.com/Tafheem-ul-…/007_Surah_Al-Araf.pdf دیا جا رہا ہے۔ وہ اس لنک پر کلک کرکے متذکرہ آیات کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔
منجانب: شعبہ تربیت، جماعت اسلامی ہند، بہار
Be the first to comment