بی پی ایس سی امتحان میں اقلیتی طلباء و طالبات اردو اور فارسی رکھیں

پٹنہ :بہار ریاستی حج کمیٹی کے چیف ایکزیکیوٹیو افسر اور حج بھون کے شعبہ کوچنگ و گائیڈنس کے کوآرڈینیٹر محمد راشد حسین نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے بتایا ہے کہ بہار پبلک سروس کمیشن نے 65 ویں مخلوط ابتدائی مقابلہ جاتی امتحان کے لئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔ آن لائن فارم بھرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ آخری تاریخ 6 اگست ہے ۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ بی پی ایس سی امتحان میں اقلیتی طلباء و طالبات اختیاری سبجکٹ کے طور پر اردو یافارسی رکھیں ۔ حج بھون کے شعبہ کوچنگ اور گائیڈنس کی جانب سے دونوں سبجکٹ کی مفت کوچنگ کا انتظام ہے ۔ تفصیلی معلومات کے لئے حج بھون سے رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*