برادران وطن کے ساتھ ہمیں انصاف کے ساتھ پیش آنا ہے:امیرحلقہ

پٹنہ۔7 جون، 2019 جماعت اسلامی ہند، بہارکے امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی نے مسجد مرکز اسلامی میں عید کی نماز پڑھائی اور تمام لوگوں کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر اپنی تقریر میں امیر حلقہ نے کہا کہ دراصل عید ان لوگوں کے لئے ہے جنہوں نے رمضان کے پورے مہینے روزے رکھے، عبادتیں کیں اور قیام الیل کیا۔

مولانا رضوان احمد نے کہا کہ آج ہمارے ملک میں انصاف پامال ہو رہا ہے۔ نفرت کے ماحول کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔ لیکن ہ میں اپنی عملی زندگی سے نفرت کے اس ماحول کو ختم کرنا ہے۔ برادران وطن کے ساتھ ہ میں انصاف کے ساتھ پیش آنا ہے۔ ان کے ساتھ بہترین برتاو کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ آپ سے نفرت کرتے ہیں، ان کے ساتھ صبر کا پہاڑ بن جائیے۔ اس سے نفرتوں کی دیواریں پاش پاش ہو جائیں گی۔ امیر حلقہ نے کہا کہ آج ہماری بدحالی کے چرچے عام ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے اپنی منصبی ذمہ داریوں کو فراموش کر دیا ہے۔ ہماری صف میں اتحاد نہیں ہے۔ ملک میں، سماج میں، یہاں تک کہ گھر میں انتشار ہے، اختلاف ہے۔ آج عید ہے۔ آج کے دن ہم تمام برائیوں کو ختم کر دینے کا عہد کریں۔ اللہ سے اپنا تعلق مضبوط کریں۔ انشاء اللہ ہم سرخرو ہوں گے۔

1 Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*