ملک عزیز نے اپنے ایک عظیم سپوت کو کھو دیا: مولانا رضوان احمد اصلاحی

سابق امیر،جماعت اسلامی ہند مولانا سراج الحسن صاحب کے انتقال پر امیر حلقہ بہار کا اظہار رنج وغم

پٹنہ: 2 اپریل، 2020
سابق امیرجماعت اسلامی ہند مولانا سراج الحسن صاحب کا آج شام انتقال ہو گیا۔ انا للہ و انا علیہ راجعون۔ ان کے انتقال پر جماعت اسلامی ہند، بہار کے امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مولانا کے لئے مغفرت کی دعا کی۔ امیر حلقہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ آج ملک عزیز نے اپنے ایک عظیم سپوت کو کھو دیا۔ ملت اسلامیہ ہند ایک عظیم قائد، ہر دل عزیز رہنما اور مثل داعی سے محروم ہو گئی ہے۔ تحریک اسلامی اپنے مخلص رہنما، مربی اور رہبر سے سدا کے لئے محروم ہو گئی ہے۔ ملک و ملت کا یہ عظیم خسارہ ہے جس کی تلافی فی الحال مشکل ہے۔
مولانا رضوان احمد نے کہا کہ بہار کی تحریک اسلامی اور ملت اسلامیہ پر مولانا محروم کے بڑے احسانات ہیں۔ انتشار کے زمانے میں تحریک اسلامی کو سنبھالنے میں بے مثال قربانی آپ نے دی ہے۔ جب کبھی بہار نے آپ کو یاد کیا آپ اپنی تمام تر صعوبتوں کو برداشت کرکے یہاں کے شہر شہر اور قریہ قریہ کا دورہ کیا۔ آپ کی قیادت، آپ کی تربیتی و تنظیمی صلاحیت سے جہاں پورا ملک مستفید ہوا وہیں بہار کے عوام و خواص نے بھی خاطر خواہ فائدہ اٹھایا۔
امیر حلقہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کی خدمات کو قبول فرمائے، تحریک اسلامی ہند کو ان کا تعم البدل عطا فرمائے اور ہم سب پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔👇

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*