وقف سے لے کر اخلاقی مہم تک کئی محاذپر جاری ہیں جماعت اسلامی ہند، بہار کیسرگرمیاں

ویکلی ڈائجسٹ

ستمبر: 15-21


…………وقف ترمیمی بل…………

امارت شرعیہ، بہار و جھارکھنڈ کے زیراہتمام 15 ستمبرکو پٹنہ کے باپو سبھاگار میں ’تحفظ اوقاف کانفرنس‘ کا انعقاد کیا گیا جس سے جماعت اسلامی ہند، بہار کے امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے مجوزہ ترمیمی بل کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اسے حکومت سے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ مولانا رضوان احمد نے کہا کہ مرکزی حکومت نے سیکشن 40 میں ترمیم کرکے وقف بورڈ کے تمام اختیارات کو ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلمان بغیر مسجد، قبرستان اور عیدگاہ کے جیتے جی مردہ ہے، اس لئے تمام مسلمانوں کو اپنے زندہ ہونے کا ثبوت دینا چاہئے اور جس حد تک ممکن ہو سکے بل کی واپسی کے لئے کوشش کرنی چاہئے۔

…………مہم’اخلاقی محاسن آزادی کے ضامن‘ …………

شعبہ کمیونل ہارمونی جماعت اسلامی ہند بہار اور شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند بہار کی جانب سے ایک انٹرفیتھ پروگرام اتوار 15 ستمبر کو پٹنہ واقع بہاراردو اکیڈمی پٹنہ میں منعقد کیا گیا۔ پروگرام میں مختلف مذاہب کی خواتین شریک تھیں جس کا عنوان ”اخلاقیات کی تعلیم مختلف مذاہب میں ” تھا۔ پروگرام میں ہندو، سکھ اور عیسائی دھرم کی خواتین شریک تھیں۔ محترمہ ڈاکٹر زیبائش فردوس ناظمہ حلقہ خواتین نے پروگرام کی صدارت کی۔ اس موقع سے پٹنہ سنٹرل میں خواتین کا سدبھاونا منچ قائم کیا گیا جس کی صدر محترمہ سنیتا سنگھ کو، کنوینر زاہدہ خاتون اور معاون کنوینر فروزاں ناہید کو بنایا گیا۔پروگرام میں شہر کی خواتین شریک ہوئیں جن کی تعداد قریب 250 تھی۔

…………

سیتامڑھی میں 15 ستمبر کو مہم کے تعلق سے خواتین اور طالبات کا پروگرام ہوا۔

…………

جماعت اسلامی ہند, بیتیا شعبہ خواتین کے زیر اہتمام 15کو ایک پروگرام بعنوان ”اخلاقی محاسن آزادی کے ضامن ” بمقام نیاٹولہ مسجد میں منعقد ہوا جس میں خواتین,طالبات اورسی آئی او کے بچے اوربچیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔اس پروگرام کاآغاز سی آئی او کے ممبر محمد فرحان کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔سی آئی او ممبر عفان اکرام نے نظم پڑھ کرحاضرین مجلس کو جوش وجذبہ سے بھر دیا۔اس کاعنوان تھا”بتاؤ تم کس کاسآتھ دوگے ادھرہے شیطاں ادھرخدا ہے”.محترمہ رقیہ شکیل (کارکن حلقہ خواتین)نے مہم کاتعارف،اغراض ومقاصد کوبیان کیا اورکہاکہ آج مغربی تہذیب کی یلغارجو ہماریم لک،شہر،علمی ادارے،ہاسپیٹل تک آچکی ہے جسکی وجہ سے ہم سب ہرجگہ غیر محفوظ ہیں۔اس انارکی کوروکنے اورسماج میں بیداری لانے کے لئے،اپنی ذمہ داری کو جاننے کے لئے اورکھوئی ہوئی اخلاقی قدروں کوواپس لانے کے لئے جواسلام کی بنیاد ہے اس کے لئے شعبہ خواتیں ن یہ مہم چلارہی ہے۔محترمہ نادیہ رحمن (صدر حلقہ خواتین)نے بچوں کی تربیت اور والدین کی ذمہ داری کے عنوان سے اپنی باتیں پیش کیں۔

مہم کی نظم جی آئی او کی کارکن سعدیہ اکرام نے بہت شاندار انداز میں پیش کیا۔’مسلمانوں کے کرنے کے کام‘’عنوان سے محترمہ رقیہ شکیل نے کہاکہ ہم خیرامت ہیں اورہماراکام بھلائی کافروغ اوربراائی سے روکناہے۔ہم دنیامیں دین اسلام کی شہادت پیش کرنے کے لیے آئے ہیں۔گھریلو ذمہ داریوں کو ہم نے پنامقصدزندگی سمجھ لیاہے حالانکہ یہ ہمارے مقصد کا ایک حصہ ہیں۔ہماراکام سماج,ملک و ملت میں پھیلے بے راہروی,انتشار اورناانصافی کو روکنااورانصاف کو قائم کرناہے۔

سی آئی او اورجی آئی اوکی بچیوں نے نعت اورسیرت کیاہے اوراسکامطالعہ کیوں ضروری ہے اس پر بڑے سلیقے سے اپنی باتیں رکھیں۔پروگرام کاآخری عنوان ’اخلاقی قدریں کیاہیں اورکیوں ضروری ہیں‘ اس عنوان کے تحت عزیزہ شفق نازتنویر (صدر جی آی او بیتیا)نے اپنی گفتگو میں بتایاکہ اخلاق دو قسم کے ہیں — سوئے اخلاق اور حسن اخلاق۔ اس کے بارے میں حدیث ہے کہ آپﷺنے فرمایاقیامت کے روزمجھ سے سب سے قریب وہ شخص ہوگاجس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں اور اسکے برعکس بداخلاق اور فضول بکواس کرنے والا۔سوئے اخلاق کی وجہ سے رزق میں تنگی ہوتی ہے۔اخلاقی قدروں میں شرافت,شرم و حیا,دیانت,امانت داری,رواداری,فرض کی ادائیگی وغیرہ آتی ہیں۔ انکے نفاذ سے ہی زندگی میں سکون آسکتاہے اورجہالت,معاشرہ و ماحول،ظلم وذیادتی،گھر کی تربیت کی کمی یہ ایسی چیزیں ہیں جن سے ہمارے اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔محترمہ رقیہ تنویر کے آٓخری کلمات اور دعاکے ساتھ پروگرام کااختتام ہوا۔ شرکاء کی تعداد 64 رہی۔

…………

فاربس گنج واقع عالم ٹولہ مسجد میں 16 ستمبر کو مہم کے تحت ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام سے کنوینرعشرت نوری، محترمہ زیب النساء،محترمہ ذو فشاں اور محترمہ صحیفہ ناز نے خطاب کیا۔ پروگرام میں تقریباً 600 خواتین نے شرکت کی۔

…………

مقامی جماعت حاجی پور ضلع ویشالی میں 16 ستمبرکو ناظمہ حلقہ خواتین بہار کا دورہ ہوا۔ اس موقع سے خطاب عام میں تقریباًً 55 خواتین شریک ہوئیں نیز دوسری نشست میں حلقہ خواتین حاجی پور کا قیام عمل میں آیا، الحمدللہ۔ مشورے سے محترمہ فاطمہ کو مقامی انچارج خواتین کی ذمہ داری دی گئی اور ڈاکٹر عطیہ ناز اور محترمہ صفورا کو معاونین کی ذمہ داریاں دی گئیں۔ طے ہوا کہ ہفتہ وار اجتماع ہر اتوار 3 بجے سے ہوا کرے گا۔انشاء اللہ۔

…………

ملک گیر مہم ” محاسن اخلاق، آزادی کے ضامن” کے سلسلے میں 16 ستمبر کو محترمہ معاون ناظمہ حلقہ خواتین و مہم کنوینر کا ارریہ ضلع کے رجوکھر یونٹ کا دورہ ہوا۔ اس موقع پر محترمہ ناظمہ خواتین نے خطاب کرتے ہوئے دور جدید کے اخلاقی بحران کے گوناگوں پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ اخلاق کو حقیقی آزادی کا ضامن بتایا اور مسلم خواتین خصوصاً بنت اسلام کو قرآن اور اسلامی احکام پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا۔

پروگرام کے بعد مقامی خواتین کارکنان کی تنظیمی نشست ہوئی جس میں محترمہ ناظمہ نے ہفتہ وار اجتماع کی پابندی، ذمّہ دار کا انتخاب اور مسلم خواتین میں دعوت و اصلاح پر زور دیا۔

ایک اندازے کے مطابق اس اجتماع میں تقریباً 500 مقامی خواتین نے شرکت کی۔

…………

حلقہ خواتین، جماعت اسلامی ہند، ارریہ کی جانب سے ”اخلاقی محاسن۔ آزادی کی ضامن”کے تحت 16ستمبر کو ایک بہت ہی کامیاب خطاب عام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام درسِ قرآن سے شروع ہوا جسے محترمہ نازنین ارشاد نے پیش کیا۔ پھر افتتاحی کلمات سے محترمہ تکلم روحی نے پروگرام کا باضابطہ آغاز کیا۔ مہمان خصوصی آل بہار مہم کنوینر محترمہ صحیفہ ناز نے لوگوں سے خطاب کیا۔ پروگرام کا اختتام محترمہ فاطمہ پروین نے اپنے سے کلمات سے کیا۔ پورے پروگرام کینظامت محترمہ ندرت العین (نسمی) نے کیا۔شرکاء کی تعداد 170 رہی۔

…………

مہم کے تعلق سے16 ستمبرکو ڈہٹی یونٹ جگجان بھاگ میں ایک پروگرام ہوا جس میں اڑتیس خواتین اور چار مرد شریک ہوئے۔

…………

مہم اخلاقی محاسن آزادی کی ضامن کے عنوان سے 16 ستمبر کو ادھکپریا مشرقی چمپارن میں جماعت اسلامی کامردو خواتین وبچوں کا اجتماع ہوا۔

…………

پنٹوکا موتی ہاری میں 16 ستمبر رات 10بجے سے مردو خواتین طلباء و طالبات وبچوں کا ایک بڑا اجتماع مہم اخلاقی محاسن آزادی کے ضامن عنوان کے تحت منعقد ہوا جس میں جناب عبدالرشید برق امیر مقامی موتی ہاری اور جناب خورشید امام صاحب ناظم علاقہ نے شرکاء سے خطاب کیا۔

…………

حلقہ خواتین و جی آی او بیتیاکی جانب سے 16ستمبر کو اسکول درسگاہ اصلاحی بیتیا,بسوریہ میں ایک پروگرام بعنوان ”اخلاقی محاسن آزادی کے ضامن ”کا انعقاد کیا گیا.جس میں خواتین اورطالبات کی کثیرتعدادتھی۔ اس میں ائمہ مساجد اور علماء کرام بھی شامل تھے۔ نظامت جناب محمد محسن عالم کر رہے تھے۔پروگرام کاآغاز جی آئی او کی صدر محترمہ شفق نازتنویر کے تذکیربالقرآن سے ہوا۔جی آئی او کی طالبہ سعدیہ اکرام نے مہم کی نظم خوش لحانی سے پڑھی۔مہم کاتعارف جناب پروفیسر محمد محسن عالم نے پیش کیا۔.”ماحول کو بنانے میں نوجوان کارول” عنوان کے تحت عزیزہ شفق نازتنویر نے ا پنی گفتگو پیش کی۔محترمہ نادیہ رحمن، صدر حلقہ خواتین نے’بچوں میں اخلاقی قدریں‘ اور والدین کی ذمہ داریاں عنوان کے تحت بڑی پراثرباتیں حاضرین کے سامنے رکھیں۔ محترمہ رقیہ شکیل، کارکن حلقہ خواتین نے ’مسلمان عورتیں اور انکی ذمہ داریاں‘ کے عنوان سے بہت ہی مدلل تقریر پیش کی۔مولانا نیاز احمد قاسمی ممبر جمیعت علماء ہند,بیتانے’بچوں کو ارتداد کے مسئلے سے کیسے نکالاجائے اوران کودین کے راستے پر کیسے لایا جائے‘ اس مسئلے پر گفتگو کی۔ڈاکٹرقمر الزماں قمر،شعبہ ادب اسلامی کے ممبرنے موبائل اورجنسی بیراہ روی کے عنوان سے ا پنی بات رکھی۔سابق امیر مقامی جناب حسن معاویہ ندوی نے قوم و ملت کی خواتین اوربیٹیوں کو انکی ذمہ داری یاددلائی وربتایاکہ ایک مومن ماں کا کیارول ہوناچاہیے جس سے گھرکی یونٹ سے بہترین افرادمعاشرے میں آئیں جس سے سماج امن کاگہوارہ بن جائے۔اختتامی کلمات امیر مقامی جناب محمد علی نے پیش کیا.۔جناب نیاز احمد قاسمی کی دعاپر پروگرام کااختتام ہوا۔ شرکاء کی تعداد 240 رہی۔

…………

پٹنہ بگ سٹی سلم ایریا کے انچارج جناب محمد آرزو اور ناظم شہر پٹنہ کے افسسکریٹری جناب افتخار عالم نے17 ستمبر کو پٹنہ سٹی یعنی پٹنہ ایسٹ کے دو سلم ایریا میں،، اخلاقی محاسن آزادی کے ضامن،،کے زیر عنوان صبح 10 بجے گائے گھاٹ گنگا برج سلم ایریا جو جھگی جھونپڑی کے نام سے جانا جاتا ہے وہاں ایک اجتماع رکھا جس میں آس پاس کی جھکی جھونپڑیوں میں رہنے والی خاتون کو مدعو کیا۔ایک صاف ستھرے ماحول میں خواتین اور کم عمر بچیوں کے درمیان انتہائی آسان زبان میں انہیں مہم اور بحیثیت ایک مسلمان ان کے فرائض اور ذمہ داریوں کا احساس جگانے کی کوشش کی گئی۔ تمام لوگوں نے باتوں کو بہت غور سے سنا۔اس اجتماع کا آغاز جھگی جھونپڑی میں رہنے والی ایک بچی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ اس کے بعد امیر مقامی پٹنہ ایسٹ جناب نسیم اختر نے کوشش کی کہ آسان اور دل نشیں انداز میں ایسی باتیں رکھی جائیں جو انہیں اپیل کر سکے۔اس موقع پر جناب فخر عالم نے بھی آسان لفظوں میں مہم کے مقصد پر روشنی ڈالی۔ انہی کی دعا پر اجتماع کا خاتمہ ہوا جس میں 45 خواتین نے بڑی دلجمعی سے باتوں کو سنا اور اس بات کا بھروسہ دلایا کہ جو کام وہ کر سکتی ہیں وہ آج ہی سے کریں گی۔ان کے درمیان شکر پالے بھی تقسیم کیے گئے۔

دوسرا اجتماع شام پانچ بجے چاند کالونی عالم گنج میں ہوا جس میں تقریباً 50 خواتین شریک ہوئیں۔ ان کے نزدیک بھی اخلاقی محاسن…… کی روشنی میں سہل انداز میں گفتگو پیش کی گئی۔ وہاں بھی کاروائی کا آغاز ایک بچی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ دونوں جگہوں پر حوصلے اور اعتماد سے بھری خواتین نے غور سے لوگوں کی باتوں کو سنا اور اپنی حد تک ان پر عمل کرنے کی یقین دہانی کی۔ جناب فخر عالم کی گفتگو اور دعا پر اجتماع کا اختتام ہوا۔ان دونوں اجتماع کی خصوصیت یہ تھی کہ یہ ان دو مقامات پر کیے گئے جہاں سے عام لوگ اپنا دامن بچا کر نکل جاتے ہیں۔ اجتماع کو کامیاب بنانے میں ان دونوں مقامات پرجناب محمد آرزو نے غیر معمولی کوششیں کیں۔ چاند کالونی کے تقریبا ڈیڑھ سے پو نے دو سو گھروں میں دعوت نامے پہنچائے اور کم از کم دو تین دن آ کر ان سے ملاقاتیں کیں اور لوگوں کو اکٹھا کرنے میں ماحول سازی کی۔ آفس سے سکر یٹری جناب فخر عالم بھی ان کے ساتھ ساتھ رہے نیز جناب محمد حسن اور ایس آئی او کے ایک کارکن کی خدمات بھی لائق ستائش ہیں۔چاند کالونی میں بھی شکر پالے تقسیم کیئے گئے۔

…………

دفترِ جماعت اسلامی ہند ارریہ میں 17 ستمبر کو ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت محترمہ صحیفہ ناز (آل بہار مہم کنوینر) نے کیا۔ اس نشست میں حلقہ خواتین اور GIO کے مشترکہ ارکان و کارکنان شامل ہوئیں۔ تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ساتھ ہی ساتھ تنظیم کے استحکام اور فروغ کے لیے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔

…………

پورنیہ حلقہء خواتین کا پروگرام بسلسلہ مہم اخلاقی محاسن آزادی کے ضامن 17ستمبر کو ہوا جس میں 200 خواتین شریک ہوئیں جنہیں محترمہ صحیفہ نازکی باتوں سے بھر پور استفادہ کا موقع ملا۔

…………

اخلاقی محاسن آزادی کی ضامن کے تحت پٹنہ سنٹرل میں 17 ستمبر کو کئی پروگرام ہوئے۔

— ذاکر حسین اسکول میں کوئز کا مقابلہ ہوا جس میں 44 بچیوں نے حصہ لیا۔محترمہ نغمہ فردوس اور محترمہ فوزیہ اختری نے اس مقابلہ کو کنڈکٹ کرایا۔

— خان مرزا محلہ میں جناب محفوظ عالم کے گھر پر اجتماع منعقد ہوا۔ درس قرآن سورہ احزاب رکوع 6 محترمہ فوزیہ اختری نے پیش کیا۔ درس حدیث عنوان اتباع رسول محترمہ جہاں آرا نے پیش کیا۔ تقریر بعنوان اخلاقیات محترمہ نغمہ فردوس نے پیش کیا اور اسی کے ساتھ مہم کا بھی تعارف کرایا گیا۔ تقریبا 25 کتابچے تقسیم کئے گئے۔ محترمہ فوزیہ اختری کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔ شرکا کی تعداد 25 تھی۔

…………

پٹنہ واقع سلم ایریا عبدالباری بھون میں 18 ستمبر کو مہم کے تعلق سے ایک نکڑ سبھا کا انعقاد کیا گیا۔ جماعت اسلامی ایجوکیشن سنٹر کی طالبہ عزیزی رضیہ سلطانہ نے تلاوت قرآن سے پروگرام کا آغاز کیا۔ اس موقع پر جناب خواجہ محمد طارق نے عملی زندگی میں اسلام کے راستے پر چلنے کی تلقین کی۔جناب طاہر حسین نے لوگوں کو جھوٹ اور غیبت سے بچنے کی صلاح دی۔ پروگرام کے کنوینر جناب محمد آرزو تھے۔

…………

مہم کے تحتحلقہ خواتین، جماعت اسلامی ہند، سوپول کا 18 ستمبر کو خطاب عام کا ایک پروگرام ہوا جس میں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔

…………

حلقہ خواتین جماعت اسلامی ہند، پیرو کے زیر اہتمام 18 ستمبر کومہم کے تعلق سے خواتین کا ایک خطاب عام ہوا جس سے ناظمہ خواتین زیبائش فردوس نے خطاب کیا۔

…………

پٹنہ واقع تارامنڈل سلم ایریا میں 18 ستمبر کو مہم کے تعلق سے ایک نکڑ سبھا کا اہتمام کیا گیاجس سے پروگرام کنوینر جناب محمدآرزو، جناب خواجہ محمد طارق اور جناب فخر عالم نے نے خطاب کیا۔اس موقع پر مہم کے مقاصد بیان کرتے ہوئے خواتین کے پردے کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ photo

…………

تاج پور یونٹ میں 19 ستمبر کو مہم اخلاقی محاسن آزادی کی ضامن کے تحت ایک پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں تقریباً 30 خواتین نے شرکت کی۔

…………

اخلاقی محاسن آزادی کی ضامن مہم کے تحت پٹنہ سنٹرل میں 19 ستمبرکو کئی پروگرام ہوئے۔

— گورنمنٹ طبی کالج میں ایک اجتماع منعقد کیا گیا۔پروگرام کا آغاز درس قرآن سے ہوا جسے محترمہ نغمہ فردوس نے پیش کیا۔اس کے بعد مہم اور (GIO) کا تعارف عزیزہ ام کلثوم نے پیش کیا۔ مہم کا ترانہ ڈاکٹر نکہت پروین نے پیش کیا۔ مہم کے عنوان سے ڈاکٹر بشری حیات نے خطاب کیا۔ اختتامی کلمات محترمہ زیبا اصغری نے پیش کیا۔ ڈاکٹر بشری حیات کی دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔شرکا کی تعداد 70 تھی۔ 150 کتابچے،GIO کے فولڈر اور پوسٹر تقسیم کئے گئے۔ (رپورٹ:- محترمہ نغمہ فردوس صاحبہ ناظمہ پتھر کی مسجد یونٹ)

— الخدمت سلاء سینٹر قسیم کالونی میں اجتماع ہوا۔درس قرآن محترمہ شاذیہ احسن نے سورہ نور کی 27تا30 آیت کاترجمعہ تفسیر پیش کیا۔ درس حدیث محترمہ تبسم ریحان نے دیا۔ غصہ کے عنوان سے حدیث پیش کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کے سب سے بہترین گھونٹ غصہ کو پی جانا ہے۔ مہم کی ضرورت اور اہمیت کے بارے میں محترمہ انجم مختار نے بتایا۔ ان کی ہی دعا کے ساتھ پروگرام کا خاتمہ ہوا۔ شرکاء کی تعداد 26 تھی۔

—جماعت اسلامی ہند نیو عظیم آباد کالونی، فاران مسجد میں ہفتہ وار اجتماع بعد نماز مغرب ہوا۔ پروگرام کا آغاز جناب غیور انور کے درس قرآن سے ہوا۔درس حدیث برادر فیضان نے دیا۔دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔ شرکاء میں مہم کا فولڈر تقسیم کیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں تقریباً 20 لوگ شریک تھے۔

…………

مہم ’اخلاقی محاسن آزادی کے ضامن‘ کے تحت 19 ستمبر کو دارالبنات،بیتبابدریہ میں ایک پروگرام منعقد ہواجس میں اسکول کی بچیوں کے ساتھ اساتذہ کرام بھی شامل رہیں۔تلاوت قرآن مع ترجمہ ھادیہ اور خدیجہ نے، نعت صبیحہ نے، مہم کا تعارف نادیہ رحمن نے پیش کیا۔ دعوت دین پر محترمہ شفق ناز تنویر نے تقریر کی۔

اس موقع پرسیرت پر کوئز بھی ہواجس میں ساری بچیوں نے بھرپورحصہ لیا۔ شرکاء کی تعداد183.رہی۔

…………

’اخلاقی محاسن آزادی کے ضامن‘مہم کے تحت پٹنہ سنٹرل میں 20 ستمبر کو کئی پروگرام ہوئے۔

—میوا ساؤ گلی میں ایک پروگرام مہم کی مناسبت سے ہوا۔درس قرآن محترمہ فوزیہ اختری نے دیا۔ درس حدیث محترمہ انجم مختار نے ایمانیات کے عنوان سے پیش کیا۔ شرکاء کی تعداد 21 تھی۔محترمہ انجم مختار کی دعا پر پروگرام ختم ہوا۔

—قسیم کالونی یونٹ کے اجتماع میں سورہ نور کی آیات کا درس جناب شمشاد علی عارفی نے دیا۔ درس حدیث ڈاکٹر مختار نے دیا۔ مہم کے عنوان کی مناسبت سے حدیث کو چنا گیا تھا۔ اس پروگرام میں 13 لوگ شریک تھے۔

…………

پٹنہ سنٹرل میں ’اخلاقی محاسن آزادی کیضامن‘ مہم کے تحت 21 ستمبرکو ایک دعوتی اجتماع کا انعقاد اقراء ہال، الحرا پبلک سکول،شریف کالونی میں کیا گیا۔ اس پروگرام میں مرد و خواتین کا کوئز کمپٹیشن ہوا اور یہ پروگرام جناب محمد انور معاون امیر مقامی نے الحرا پبلک اسکول کی طرف سے کیا تھا۔ ابتدائی گفتگو محترمہ شگفتہ بانو، ناظمہ شہر پٹنہ بگ سیٹی کی ہوئی۔ اس کے علاوہ کلیدی خطاب مولانا رضوان احمد اصلاحی، امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند بہارکا ہوا۔اس میں انہوں نے اخلاقی محاسن انسانیت کے لیے اور ہمارے ملک کے لیے کیوں ضروری ہے یہ بات بتائی۔جناب محمد شہزاد،امیر مقامی پٹنہ سنٹرل نے اظہار تشکر پیش کیا اور حافظ نسیم الہدی، امام و خطیب نوری مسجد کی دعا کے ساتھ پروگرام کا خاتمہ ہوا۔ اس پروگرام میں قریب 150 مرد و خواتین شریک تھیں۔

…………حلقہ خواتین…………

مقامی جماعت بکرم گنج روہتاس میں 17 ستمبرکو ناظمہ حلقہ خواتین بہار کا دورہ ہوا ا۔س موقع سے پہلی نشست خطاب عام میں تقریباًً 80 خواتین شریک ہوئیں نیز دوسری نشست میں حلقہ خواتین بکرم گنج کا قیام عمل میں آیا الحمدللہ۔ مشورے سے محترمہ شکیبہ کو مقامی انچارج خواتین کی ذمہ داری دی گئی اور عزیزہ ثناء فاطمہ اور عزیزہ فاطمہ پروین کو معاونین کی ذمہ داریاں دی گئیں۔ طے ہوا کہ ہفتہ وار اجتماع ہر اتوار 3 بجے سے ہوا کرے گا، انشائاللہ۔

…………جی آئی او…………

جی آئی او ارریہ کی طرف سے 16 ستمبر کوآئیڈیل اکیڈمی میں گرلس اسکول کے ڈائریکٹر محترم مجیب سر اور جناب ارشد سابق امیر مقامی کی نگرانی میں ایک شاندار پروگرام ہوا۔اس موقع پر طالبات نے نظم پڑھ کر سب کا استقبال کیا اور تلاوتِ قرآن پیش کی۔ پروگرام کا آغازمحترمہ واجدہ تبسم نے افتتاحی کلمات کے ساتھ کیا پھر انہوں نے درسِ قرآن دیا۔ محترمہ نازنیں نے اصل آزادی پر پرجوش تقریر کی۔پھر صدر gio تحسین فاطمہ نے اخلاقیاتاور حیاپر بات کی اور نائب صدر عائشہ پروین نے love and lust پر بات کی اور نظم پیش کی۔ محترمہ شاہدہ پروین نے آخر میں بچیوں کی اصلاح کے لئے بات کی۔

اسکول کی بچیوں نے نعت بھی پیش کی سوال و جواب ہوا۔ دعاء پر پروگرام کا اختتام ہوا۔ پروگرام میں سو سے زیادہ اسکولی بچیوں نے شرکت کی۔

…………

مقامی جماعت پیرو بھوجپور میں 17 ستمبر کو ناظمہ حلقہ خواتین بہار و ممبر ایگزیکٹو کمیٹی گرلس اسلامک ارگنائزیشن بہار عزیزہ ام کلثوم کا دورہ ہوا۔ اس موقع سے پہلی نشست خطاب عام میں تقریباًً 150 خواتین و طالبات شریک ہوئیں نیز دوسری نشست میں گرلس اسلامک آرگنائزیشن کا قیام عمل میں آیا، الحمدللہ۔ مشورے سے عزیزہ غزالہ روشن کو مقامی انچارج جی آئی او کی ذمہ داری دی گئی اور عزیزہ شاہین روشن،عزیزہ اقصی زہرا و عائشہ زہرا کو معاونین کی ذمہ داریاں دی گئیں۔ طے ہوا کہ ہفتہ وار اجتماع ہر اتوار 3 بجے سے ہوا کرے گا، انشائاللہ۔

…………تربیت و تنظیم…………

پھلواری شریف میں 15 ستمبر کو پٹنہ ویسٹ کا ماہانہ تربیتی اجتماع ہوا۔

…………ایس آئی او…………

ایس آئی او بہار کی جانب سے سمستی پور کے دھرم پور میں واقع مرکز اسلامی میں 16 ستمبر کو ایک روزہ ضلعی ایسو سی ایٹ کیمپ کا انعقاد ہوا۔ اس کیمپ میں ضلع کے مختلف علاقے سے تقریباً 55 بچوں اور نوجوان طلباء نے شرکت کی۔ یہ کیمپ جناب توقیر اختر (ناظم ضلع، جماعت اسلامی ہند، سمستی پور) کے زیرِ نگرانی انجام پایا۔ کیمپ سے خطاب کرنے والوں میں جناب عبد الرب فلاحی، جناب دانیال اکرم (مرکزی سیکریٹری، ایس ائی او آف انڈیا)، جناب فیضان احمد (سیکریٹری حلقہ، ایس ائی او، بہار)، جناب حنظلہ فریدی، وغیرہ شامل ہیں۔

+17

See insights

Boost a post

Like

Comment

Send

Share

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*