بہار میں یادگار رہی ملک گیر مہم ’مضبوط خاندان مضبوط سماج‘

دوران دس روزہ ملک گیر مہم ’مضبوط خاندان مضبوط سماج‘ چلائی گئی تھی۔ اس مہم کے چند اہم مقاصد تھے جن میں گھروں کی بگڑتی ہوئی صورت حال اور ان سے پیدا ہونے والے خطرات سے سماج کو آگاہ کرنا اور خاندان کے مقام اور مرتبہ کو بحال کرنا نیز اس کو صحیح رخ دینا شامل تھا۔ اس کے علاوہ، ایک خوش حال اور متحرک سماج کی تشکیل کرنا بھی اس مہم کا ایک اہم مقصد تھا۔ ان تمام مقاصد کے حصول کے لئے حلقہ بہار کی جانب سے مہم کے دوران مختلف سرگرمیاں انجام دی گئیں۔سرگرمیوں کے اثرات بھی نمایاں طور پر محسوس کئے گئے۔ کئی مذاہب کے علما اور دھرم گرو ایک اسٹیج پر آئے اور خاندان، سماج اور ملک کو بہتر بنانے میں اپنے خیالات کااظہار کیا۔ انہوں نے خاندان اور سماج میں در آئی برائیوں کا اعتراف کیا اور مل جل کر ان برائیوں کو دور کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ ملت کی خواتین میں جوش اور امنگ پایا گیا۔ خاتون کیڈر کی تحریکیت میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔ اسلام اور دیگر مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان دوریوں میں کمی واقع ہونے کے امکانات نظر آئے۔مسلمانوں اوربرادران وطن کے بیچ مہم اور مہم کا پیغام چرچاکا موضوع بنا۔……آئیے اس مہم سے متعلق جماعت اسلامی ہند، بہار اور اس کی ذیلی تنظیموں کی سرگرمیوں پر ڈالتے ہیں،ایک نظر۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*