
ویکلی ڈائجسٹ
22 سے 30 جون
…………ایچ آر ڈی…………
مرکز اسلامی، ٹکاری روڈ، پتھر کی مسجد، پٹنہ میں 22 جو کو علاقائی پروگرام برائے ارکان و کارکنان (HRD) منعقد ہوا۔ پروگرام میں پٹنہ، بھوجپور، روہتاس، اورنگ آباد، گیا، نالندہ اور نوادہ ضلع سے آئے لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف موضوعات کے تحت امیر حلقہ، جماعت اسلامی ہند، بہار مولانا رضوان احمد اصلاحی، حلقہ سکریٹری، جناب نثار احمد، سکریٹری ایچ آر ڈی حلقہ بہار، ڈاکٹر عالم شمسی فلاحی، پروفیسر محمد اقبال حسین، ڈاکٹر ارشاد حسین، جناب تمیم الدین حنبل، جناب فیض الحق ندوی اور جناب حامد اختر نے خطاب کیا۔ سیلف ڈیولپمنٹ اور لرننگ پر گروپ پریزنٹیشن بھی ہوا جس میں جناب امیر الدین، جناب انظار احمد شمسی، جناب تحسین احمد، جناب جاوید اختراور جناب محمد شہزادنے حصہ لیا۔
…………تربیت و تنظیم…………
پٹنہ سنٹرل کے زیر اہتمام دعوتی گشتی 29 جون کو فاران مسجد میں منعقد ہوا۔ پروگرام کی نظامت و کنوینری کی ذمہ داری جناب غیور انور نے ادا کی۔
پروگرام کا آغاز مولانا حامد حسین ندوی کے درسِ قرآن سے ہوا، جس میں انہوں نے سورہ آل عمران کی آیات 102 تا 105 کی روشنی میں تقویٰ، اجتماعی وحدت، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے اسلامی اصولوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اُمت کے اجتماعی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے فرمایا کہ آج بھی اگر مسلمان ان آیات پر عمل کریں تو اُمت کی اصلاح ممکن ہے۔
پروگرام کے بعد خطابِ عام کے لیے مقامی آبادی کو مدعو کرنے کی غرض سے گشتی پروگرام رکھا گیا۔ رفقاء کے دو گروپ تشکیل دیے گئے، جن کی قیادت برادر ثاقب اظہار، برادر محمد آرزو، برادر غیور انور، اور ڈاکٹر مختار عالم نے کی۔ رفقاء نے قریبی گلیوں، دکانوں اور گھروں میں جاکر خطابِ عام کا دعوت نامہ پہنچایا اور لوگوں کو بعد نماز مغرب مسجد میں آنے کی ترغیب دی۔ امیر مقامی نے حامد محمد خان صاحب کی آمد کے بارے میں مشورہ کیا۔
بعد نماز مغرب، خطابِ عام کا انعقاد ہوا۔ آغاز جناب نسیم احمد (موذن، فاران مسجد) کی خوبصورت تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔
بعد ازاں مولانا انتخاب عالم شمسی فلاحی نے ”جماعت اسلامی ہند کا مقصد اور طریق کار” کے عنوان پر بصیرت افروز خطاب فرمایا۔ انہوں نے جماعت کی دعوتی، اصلاحی اور فلاحی سرگرمیوں کا تفصیلی تذکرہ کرتے ہوئے اس کی علمی، فکری اور عملی جہات کو واضح کیا۔ پروگرام کے اختتام پر جناب محمد شہزاد (امیر مقامی) نے اظہارِ تشکر کیا اور دعا کرائی۔ اجتماع میں 40 سے زائد افراد شریک ہوئے، جن میں مقامی لوگوں کی خاصی تعداد موجود تھی۔
…………نیک بنو نیکی پھیلاؤ…………
جی آئی او کی طرف سے موتیہاری میں 28 جون کو نیک بنو نیکی پھیلاؤ کا پروگرام بہت کامیاب رہا۔ بڑی تعداد میں طالبات اور خواتین شریک ہوئیں۔رفقاء جماعت اور خاص طور پر جناب شمس الرحمان کی خدمات قابل قدر رہیں۔ ڈاکٹر زیبائش فردوس اورمحترمہ ماریہ بصری اس پروگرام میں خصوصی طور پر شریک رہیں۔
…………
جی آئی او بہار شریف کی طرف سے ملّت کوچنگ سینٹر، محلّہ سوہ ڈیہ میں 29 جون کو مہم نیک بنو نیکی پھیلاؤ پروگرام منعقد کیا گیا جس میں صائمہ نشاط نے GIO اور مہم کا تعارف پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ صرف ظاہری عبادت ہی نیکی نہیں ہے بلکہ صداقت، حق کے ساتھ کھڑے رہنا اور ہر مصیبت میں صبر کے ساتھ حق پر قائم رہنا نیکی ہے۔ اُس کے بعد محترمہ فرحت جبیں نے سورہ شمس (10-7) کی روشنی میں بتایا گیا کہ اللہ نے انسان پر اسکی نیکی اور بدی الہام کر دی۔ اس کی روشنی میں ہمیں نیک بننا اور نیکی پھیلانا ہے اور برائی کو مٹانا ہے، نفس کے تین حصّے نفس امارہ، لوامہ اور مطمئنہ کو بھی سمجھایا گیا اور حدیث کی روشنی میں عمر کی اہمیت جس کو چار حصّے میں بانٹا گیا جس میں خُصوصی طور پر جوانی کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ شرکاء کی تعداد 35 تھی۔
…………
بھوجپور ضلع کے پیرو میں 25 جون کو نیک بنو نیکی پھیلاؤ مہم کا ایک پروگرام ہوا جس میں جی آئی او کا تعارف پیش کیا گیا اور مہم کا مقصد بیان کیا گیا۔ اس موقع پر مہم سے متعلق اردو، ہندی اور انگریزی میں فولڈر بھی تقسیم کئے گئے۔
…………
نوادہ میں 26 جون کونیک بنو نیکی پھیلاؤ مہم کا ایک پروگرام ہوا جس میں جی آئی او کا تعارف پیش کیا گیا اور مہم کا مقصد بیان کیا گیا۔ اس موقع پر مہم سے متعلق اردو، ہندی اور انگریزی میں فولڈر بھی تقسیم کئے گئے۔
…………
ارریہ ضلع کے بسنت پور گاؤں میں 27 جون کونیک بنو نیکی پھیلاؤ مہم کا ایک خصوصی پروگرام ہوا۔
…………سی آئی او…………
چلڈرن اسلامک آرگنائزیشن، قسیم کالونی یونٹ کا ہفتہ وار پروگرام 22 جون کوسلائی سینٹر، قسیم کالونی میں منعقد ہوا۔ پروگرام کے انچارج جناب ریحان عمر تھے۔ پروگرام کا آغاز بچوں کی قرآنی پیشکش سے ہوا۔ اس ہفتے بچوں نے *سورۃ الفلق مع ترجمہ* یاد کر کے سنائی۔ کچھ بچوں نے نہ صرف سورہ کو تلفظ کے ساتھ سنایا بلکہ ترجمہ بھی خوبصورتی سے یاد کیا تھا، جس سے ان کی دینی محنت اور دلچسپی ظاہر ہوئی۔ جن بچوں کو سورہ یاد نہیں تھا انہوں نے پہلا کلمہ سنایا۔ اسکے بعدجناب محمد شہزاد امیر مقامی نے 25 جون سے شروع ہونے والے جماعت اسلامی ہند کی cio مہم میرا بھارت ہرا بھارت (شجر کاری مہم) کا تعارف کرایا۔
پروگرام کے تیسرے مرحلے میں جناب محمد شہزاد نے بچوں کے درمیان ایک مختصر اور دلچسپ *اسلامی کوئز* کا انعقاد کیا۔ بچوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا اور صحیح جواب دینے والے بچوں کو انعامات دیے گئے۔
اس کے بعد جناب ریحان عمر نے *سورۃ الفلق* کی نہایت سادہ اور جامع تفسیر بچوں کی فہم کے مطابق پیش کی۔ بعد ازاں بچوں کواگلے ہفتے کا ٹاسک دیا گیا کہ وہ سو کر اٹھنے کی دعا مع ترجمہ یاد کریں، اور آئندہ ہفتے اس کی تشریح کی جائے گی۔ پروگرام کے ایک اہم حصے میں بچوں کو کلرنگ کمپیٹیشن کا رزلٹ اسی ہفتے جاری کیا گیا۔ بہترین کلرنگ کرنے والے بچوں کا اعلان ہوا اور انعامات دیے گئے۔ آخر میں بچوں کے لیے ایک دلچسپ گیم کا انعقاد کیا گیا، جس میں بچوں نے بھرپور حصہ لیا اور خوب لطف اٹھایا۔
اس پروگرام میں قریب 30 بچے شریک ہوئے، جب کہ 3 گارجینز بھی موجود رہے۔




See insights and ads
Like
Comment
Send
Share