
پٹنہ: 17 اپریل، 2024
مسجد مرکز اسلامی، ٹکاری روڈ، پتھر کی مسجد، پٹنہ میں اتوار 20 اپریل کو عازمین حج کے لئے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ تربیتی کیمپ میں حج کے جملہ مسائل اور طریقہ کار سے عازمین حج کو واقف کرایا جائے گا۔ اس امر کی اطلاع فراہم کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند، بگ سیٹی، پٹنہ کے ناظم شہر لئیق الزماں نے بتایا کہ اس ایک روزہ کیمپ کے دوران عازمین حج کو تجربہ کار حجاج کرام اور علماء عظام کے علاوہ ریاستی حج کمیٹی کے ذمہ داران سے استفادہ کرنے کا موقع ملے گا۔تربیتی کیمپ صبح 10 بجے سے شروع ہوکر نماز عصر تک اختتام پزیر ہوگا۔
جناب لئیق الزماں نے عازمین حج سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے cover کے جملہ ممبران (مرد و خواتین) کے ساتھ شرکت فرماکر خاطر خواہ استفادہ کریں۔ مزید معلومات کے لئے موبائل نمبر9708110636اور 7033124890 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
جناب لئیق الزماں نے عازمین حج سے یہ درخواست بھی کی ہے وہ کیمپ میں اپنی شرکت کی پیشگی اطلاع متذکرہ موبائل نمبر پرضرور دیں۔
See insights
Boost a post
Like
Comment
Send
Share
Be the first to comment