ویکلی ڈائجسٹ
یکم اکتوبر تا 7 اکتوبر
…………سیرت نبویؐ کانفرنس…………
جماعت اسلامی ہند، مونگیر یونٹ کی جانب سے یکم اکتوبر کو مقامی زاہد حسین پیش کار کے میدا ن میں سیرت مصطفیٰ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے مولانا آصف علی رحمانی، مولانا تنویرالحسن ندوی (خطیب و امام پورب سرائے) اورسوامی رنجن جی نے کیا۔ ناظم اجتماع جناب رفیع احمد خان تھے۔ نظامت فضل رحمان رحمانی نے کی۔ مولانا آصف علی رحمانی نے تلاوت قرآن کی۔ امیر مقامی جناب رضوان عالم اس موقع پر موجود تھے۔
جناب خورشید امام صاحب کی رہائش گاہ پر 5 اکتوبرکوسلام نگر موتی ہاری کے نوجوانوں کا ایک اجتماع سیرت رسول کے موضوع پر منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر جناب عبدالرشید برق، امیر مقامی موتی ہاری نے سورہ احزاب کی چند آیتوں کا درس دیا اور جناب ابو نصر نہا ل الدین صاحب نے موجودہ حالات میں سیرت رسول کی معنویت پر لیکچر پیش کیا۔جناب سہیل ساحل نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور خورشید امام صاحب نے پروگرام کی نظامت فرمائی۔دعا کے بعد پروگرام اختتام پذیر ہوا۔پروگرام کے بعد شرکاء محفل کی ضیافت بھی کی گئی۔
…………اخلاقی محاسن آزادی کے ضامن…………
مہم ” اخلاقی محاسن آزادی کے ضامن” کا اختتامی پروگرام ارریہ میں 6 اکتوبرکو الامین اکیڈمی میں منعقد ہوا۔ مولانا وثیق الرحمن کی تلاوت قران سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ ترجمہ محترمہ صبا ترنم نے پیش کیا۔ محترمہ نازنین ارشاد معاون ناظمہ حلقہ خواتین ارریہ نے بعنوان ” شرم وحیاء اور اسلامی تعلیمات موجودہ حالات کے تناظر میں ” تقریر پیش کی۔ اس کے بعد عزیز ہ عائشہ آفرین نے ترانہ پیش کیا۔ ایک اہم لکچر بعنوان ” انسان اور انسانی معاشرے پر بداخلاقی کے بدترین اثرات” جناب ڈاکٹر راشد حسین نے پیش کیا۔اظہار تشکر محترمہ روحی تکلم (کنوینر مہم) نے کیا۔ ماسٹر محمد محسن کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔ پروگرام کی نظامت جناب مولانا افروز عالم نے انجام دی۔ تقریباً 300 مرد وخواتین پروگرام میں شریک رہے۔
………………
مہم کے تعلق سے جماعت اسلامی ہند ڈہٹی کی جانب سے 6 اکتوبر کو ہائی اسکول ڈہٹی میں ایک پروگرام منعقد کیا گیاجس میں لڑکے، لڑکیوں اور اساتذہ سمیت تقریباً سوا سو لوگوں نے شرکت کی۔
…………ایس بی ایف…………
ایس بی ایف کی ریپڈ ایکشن ٹیم نے 4 اکتوبر کو سیتامڑھی کا دورہ کیا۔ٹیم نے کل 7 گاؤں کا دورہ کیا، جس میں کنسر گاؤں، جعفر پور، مدھاکول گاؤں، چین پور، چندولی گاؤں، پندرہی گاؤں، ولی پور گاؤں شامل تھے۔معائنے کے دوران ٹیم نے پایا کہ کنسار گاؤں، مدھاکول، چین پور، چندولی اور پندرہی کے تقریباً 200 گھروں کے لوگ ڈیم پر رہنے پر مجبور ہیں۔ سبھی اپنے خاندان، بچوں اور مویشیوں کے ساتھ ڈیم پر زندگی گزار رہے ہیں۔گھروں میں پانی جمع ا ہونے کی وجہ سے انہیں کھانے پینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ جعفر پور اور ولی پور میں تقریباً 2 ہزار مکانات ہیں جنہیں کل 5 وارڈوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بند ٹوٹنے سے جعفرپور میں مزید تباہی ہوئی ہے۔ سیلاب میں 100 کے قریب کچے مکانات مکمل طور پر بہہ گئے ہیں اور سبھی کے گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔
…………
ایس بی ایف کی ریپڈ ایکشن فورس بہار فلڈ 2024 کی ٹیم نے 5 اکتوبر کو دربھنگہ ضلع کی کرت پور واقع جھگڑوا گاؤں کا دورہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی جمال پور کا بھی دورہ مکمل کیا گیا۔ سروے کے دوران ٹیم نے پایا کہ جھگڑوا گاؤں میں جتنے بھی پھوس کے گھر تھے، سب سیلاب کی وجہ سے تباہ ہو گئے۔جو گھر بچے ہوئے ہیں، وہ رہنے لائق نہیں ہیں۔ جمال کی صورتحال اور بھی تباہ کن ہے۔ مین سڑک سے گاؤں کا راستہ کٹ چکا ہے۔
…………
ایس بی ایف کی ریپڈ ایکشن فورس کی ٹیم نے 6 اکتوبر کو پورنیہ ضلع کے ڈگروا بلاک میں ٹولی، بند رکھ، دُبیلی، لسن پور گاؤں اور امور بلاک کے ملکی، بریلی اور بیسا بلاک کے روٹا، بربٹا اور دلماپور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ ٹیم نے پایا کہ بیشتر گاؤں میں سیلاب کا پانی ابھی بھی جمع ہوا ہے۔ لوگوں کو کھانے پینے کی دقتیں ہو رہی ہیں۔ پانی جمع رہنے کی وجہ سے بیماری پھیلنے کا بھی خطرہ ہے۔
…………ایس آئی او…………
فلسطین حمایت میں اور اسرائیل کی انسانیت مخالف پالیسی کے خلاف ایسی او کی جانب سے 7 اکتوبر کو پٹنہ واقع بدھ اسمرتی پارک کے پاس مظاہر ہ کیا گیا۔ مظاہر ہ میں سی پی آئی ایم ایل اور آر ایس پی سمیت بایاں محاذ کی کئی پارٹیاں شامل تھیں۔ مظاہرہ کی قیادت ایس آئی او بہار کے سکریٹری فیضان احمد کر رہے تھی۔
…………زکوۃ سنٹر انڈیا …………
زکوۃ سنٹر انڈیا، پٹنہ کی ایک مخصوص میٹنگ پٹنہ میں ہوئی جس میں 11 درخواستوں پر غور و خوض کیا گیا اور ضرورت کے پیش نظر باہمی مشورے سے 9 افراد کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے تقریباً 3 لاکھ روپے کی امداد مختص کی گئی۔ میٹنگ میں زکوۃ سنٹر انڈیا پٹنہ کے سکریٹری جناب محمد انوراور جناب ضیا ء القمرسمیت کئی لوگ موجود تھے۔
See insights and ads
All reactions:
77
Be the first to comment