جماعت اسلامی ہندکے شعبہ خواتین کی طرف سے یکم ستمبر سے 30 ستمبر، 2024 تک چلائی جار ہی ملک گیر مہم ’اخلاقی محاسن، آزادی کے ضامن کے تحت پورے بہار میں بھی مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اسی کے تحت 8 ستمبر کو پٹنہ واقع بہار اردو اکادمی کے کانفرنس ہال میں ایک مباحثہ کا اہتمام کیا گیا۔ مباحثہ میں شریک سماجی کارکن پدم شری سدھا ورگیز نے بہار لوک سنواد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اخلاقی قدروں کو پامال ہونے سے بچانے کے لئے والدین کو چاہئے کہ وہ بچوں پر توجہ دیں۔
Be the first to comment