خون کے عطیہ کے لئے نوازا گیا الشفا بلڈ ڈونرس کلب

پٹنہ: 6 مارچ، 2022جماعت اسلامی ہند، پٹنہ کے زیر اہتمام کام کرنے والے ادارہ الشفا بلڈ ڈونرس کلب کوبلڈ ڈونیشن کے شعبہ میں کام کرنے کے لئے حکومت بہار کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ مقامی ایک ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب میں بہار ایڈس کنٹرول سوسائیٹی کے عہدیداروں نے الشفا بلڈ ڈونرس کو میمنٹو دے کر اعزاز سے نوازا۔ الشفا بلڈ ڈونرس کلب 2005 سے بلڈ ڈونیشن کے شعبہ میں کام کررہا ہے۔ یہ وقفہ وقفہ سے خون کے عطیہ کے لئے کیمپ کا اہتمام کرتا ہے اور بلڈ ڈونرس بالخصوص نوجوانوں کو بلڈ ڈونیشن کے تئیں بیدار کرتا ہے۔ یہ ڈونرس کو سرٹیفیکٹ اور میڈل سے نواز کر ان کی عزت افزائی اور حوصلہ افزائی بھی کرتا ہے۔ کلب کے صدر ڈاکٹر عباس مصطفیٰ نے کلب کو نوازے جانے پر اپنے تمام رضاکاروں اور ڈونرس کو مبارکباد پیش کی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*