جماعت اسلامی ہند بہار، ایسوسی ایشن آف مسلم ڈاکٹرس اور دیگر فلاحی تنظیموں نے اٹھایا بیڑہ
پٹنہ: 22 اپریل، 2021 کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کی وجہ سے عام لوگوں کی طبی خدمات بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ سرکاری اور غیر سرکاری اسپتالوں اور ڈاکٹروں کی تمام تر توجہ کووڈ۔19 پر مرکوز ہو گئی ہیں۔ ایسے میں دیگر امراض سے دوچار لوگوں کا نہ صحیح سے علاج ہو پارہا ہے اور نہ ہی ان کی کاؤنسلنگ ہو پارہی ہے۔ اس امر کے پیش نظر جماعت اسلامی ہند بہار، ایسوسی ایشن آف مسلم ڈاکٹرس اور دیگرفلاحی تنظیموں نے جمعہ 23 اپریل سے آن لائن مفت میڈیکل کاؤنسلنگ شروع کی ہے۔ انسانی جذبہ اور خدمت خلق کی نیت سے شرو ع کی گئی اس سروس سے 25 سے زیادہ ڈاکٹرس جڑے ہیں جنہیں مشہور سرجن ڈاکٹر احمد عبدالحئی کی سرپرستی حاصل ہے۔ میڈیکل کاؤنسلنگ کے لئے ہیلپ لائن نمبر اور کوآرڈینیٹرس کی فہرست جاری کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند بہار کے امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی نے بتایا کہ یہ سروس ابھی صرف بہار کے لوگوں کے لئے شروع کی گئی ہے۔ایک مہینے کے تجربہ کے بعد، اگر ضرورت محسوس ہوئی، تب اسے نئے سرے سے منظم کیا جائے گا۔ ؎ امیر حلقہ نے مریضوں سے اپیل کی کہ وہ فہرست کے مطابق مقررہ وقت میں کوآرڈینیٹرکو فون کریں۔ کوآرڈینیٹرمریض کے کال کو متعلقہ ڈاکٹر کو فارورڈ کریں گے۔ ڈاکٹر مریض سے بات چیت کرکے ان کے مرض کی تشخیص کریں گے اور دوا تجویز کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی ڈاکٹر ضروری ہدایات اور احتیاط کی رہنمائی بھی کریں گے۔ مولانا رضوان احمد نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ خدمت خلق کے اس کام میں خواتین کے ساتھ ساتھ برادران وطن بھی انسانی جذبے سے تعاون کر رہے ہیں۔ دریں اثناء ایک ویڈیو کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالحئی نے میڈیکل کاؤنسلنگ سے جڑے ڈاکٹروں کو کئی مفید مشورے دئے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کو کم سے کم دوا کا نام تجویز کرنا چاہئے۔ڈاکڑس مریضوں کے ساتھ خوش گفتاری سے کام لیں۔مریض کابہت حد تک درد اچھے سے بات کرنے سے دور ہو جاتا ہے۔ خدمت خلق کے اس اہم کام میں جماعت اسلامی کو بہار کے ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ فلیم، بہار رابطہ کمیٹی اور طلبا تنظیم ایس آئی او بہار کا تعاون بھی حاصل ہے۔کوآرڈینیٹرس کے اوقات، نام اور موبائل نمبر اس طرح ہیں۔صبح 8بجے سے 10 بجے تک۔ شوکت علی۔06122370863, 9709862787 عمران۔9155594988, 7004222411 صبح 10بجے سے دوپہر 12 بجے تک۔ ضیا ء القمر۔06122370863, 9431008922 عمران۔9155594988, 7004222411 دوپہر 12بجے سے سہ پر 4 بجے تک۔محمد آرزو۔7979706538 ، مناظر انصاری۔ 7033065741 اسماء خاں۔ 7739560215 سہ پہر 4 بجے سے شام 7بجے تک۔عمران۔9155594988, 7004222411 اشرف سہرسہ، ایس آئی او۔ 8051277639 شام 7 بجے سے رات 9بجے تک۔دیپک کمار۔8541839110 ، کندن کمار۔ 8578984101 تبسم علی۔ 9661919878 رات 9 بجے سے 11بجے تک۔ریحان عمر۔7631018944 توقیر اختر۔ 9835289255
Be the first to comment