’لوک سبھاانتخاب کے نتائج کے مد نظر جمہوری طبقہ فکر کا رول‘ پر تبادلہ خیال

یکلی ڈائجسٹ

8- جون 14

…………تبادلہ خیال…………

پٹنہ واقع گاندھی سنگرہالیہ میں 9 جون کو لوک تانترک جن پہل کی جانب سے تبادلہ خیال کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس کا عنوان تھا ’لوک سبھاانتخاب کے نتائج کے مد نظر جمہوری طبقہ فکر کا رول‘۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ہند، بہار کے امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ photo

…………وقف میٹنگ…………

دفتر حلقہ، جماعت اسلامی ہند بہار میں 9 جون کو وقف املاک کے تحفظ سے متعلق ایک میٹنگ ہوئی۔۔ تفصیل قمر وارثی صاحب سے لینی ہے۔

…………بی وائی او جی آئی اوکی مشترکہ نشست…………

بی وائی او جی آئی اوکی مشترکہ نشست9 جون کو دفتر حلقہ میں ہوئی۔

…………تربیت و تنظیم…………

جماعت اسلامی ہند مغربی چمپارن کا ضلعی اجتماع رام نگر میں 9جون کو ہوا۔ ناظم اضلاع جناب خورشید امام نے میقات رواں میں بنیادی اور لازمی کام دعوت، اصلاح امت، تزکیہ اور خدمت کی جانب رفقاء کی توجہ مبذول کرائی۔ ڈاکٹر امتیاز علی نے سورہ زلزال کی روشنی میں تصور آخرت کی وضاحت کی۔پروفیسر محسن (بیتیا)نے سیرت کے حرکی تصور پر روشنی ڈالی۔جناب فیض احمد ندوی نے نصب العین عبادت رب، شہادت حق، اقامت دین کے تقاضے کوبیان کیا۔ ناظمہ خواتین محترمہ مشیر النساء نے خواتین میں تحریک کوموثر بنانے کے طریقے بیان کیے۔ شرکاء کی تعداد تقریباً 150تھی۔photo

…………

جماعت اسلامی ہند موتی ہاری کا ماہانہ اجتماع مقامی نکچھید ٹولہ مسجد میں 9 جون کو نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا۔ پروگرام کا موضوع ’ایثار و قربانی‘ تھا جسے جناب ابو نصر نہال الدین نے بڑے عمدہ انداز سے پیش کیا۔

…………ناظم شہر کا دورہ…………

ناظم شہر، جماعت اسلامی ہند، بگ سیٹی پٹنہ جناب محمد لئیق الزماں نے 12 جون کو مقامی عبدالباری بھون سلم ایریا کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے یہاں چل رہے ایجوکیشن سنٹر کا جائزہ لیا۔اس موقع پر بچوں کے درمیان کتاب اور پنسل باکس تقسیم کئے گئے۔یہاں دو ایجوکیشن سنٹر چل رہے ہیں۔

…………حلقہ خواتین آن لائن پروگرام…………

مورخہ 8 جون سے لے کر 13 جون تک حلقہ خواتین و جی آئی او بہار کی جانب سے پانچ روزہ ان لائن پروگرام مختلف معاشرتی پہلو اور اس میں خواتین کے رول اور ان کو درپیش چیلینجیز کو سامنے رکھ کر منعقد کیے گئے۔ پروگرام کی ترتیب حسب ذیل ہے۔

جون 8: خوشگوار ازدواجی زندگی کے اصول مقررہ محترمہ شائستہ رفعت صاحبہ سیکرٹری شعبہ خواتین مرکز

جون 9: عورت کی ازادی مثبت اور منفی پہلو محترمہ رحمت النساء صاحبہ سیکرٹری شعبہ خواتین مرکز

جون 10: عورت اور سسرالی رشتے محترمہ خان مبشرہ فردوس صاحبہ ممبر مشاورتی کمیٹی شعبہ خواتین مرکز

جون 12: عورت بحیثیت داعی دین محترمہ عطیہ صدیقہ صاحبہ ڈائریکٹر توسیع و استحکام مرکز

جون 13: ملک و ملت کے چراغ ہمارے بچے ڈاکٹر خان مبشرہ فردوس صاحبہ معاون سیکرٹری چلڈرن ڈیپارٹمنٹ مرکز

حلقہ خواتین وجی ائی او بہار کی جانب سے منعقد کردہ ان پروگرامس کو ریاست و ریاست کے باہر سے مرد و خواتین طلبہ و طالبات نے اٹینڈ کیا۔تعداد شرکا اول روز تقریباً 120 دوسرے دن تقریبا 130 تیسرے پروگرام میں تقریبا 115 چوتھے پروگرام میں تقریبا 140 اور پانچویں اورآخری پروگرام میں تقریباً 80 رہی۔ ان پروگرامز کو تمام ہی حلقوں سے اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کی جانب سے انتہائی پسند کیا گیا اور ریکارڈنگز کی ڈیمانڈ کی گئی جو کہ مہیا کرائی گئی۔ ان پروگرامس کا مقصد خواتین میں اسلام ایک نظام رحمت ہے اس بات کا قوی احساس پیدا کرنا،روز مرہ کی زندگی میں پیش آنے والے مختلف مسائل سے بخوبی اور اسلامی طریقے سے نبردآزمہ ہونا نیز اسلام کی صحیح واقفیت اور معلومات جاگزیں کرنا تھا۔ خود مسلم معاشرے میں اسلام کے تعلق سے اٹھنے والے بیجا اعتراضات اور سوالوں کا جواب دینا بھی تھا تاکہ اسلام کے حق میں رائے عامہ کی مثبت تبدیلی میں خواتین اپنا بہترین رول ادا کر سکیں۔

See insights and ads

Boost post

All reactions:

55

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*