مولانا یوسف کے انتقال سے ملت اسلامیہ کو ہوا بڑا خسارہ: مولانا رضوان احمد

پٹنہ: 21 دسمبر، 2021
جماعت اسلامی ہند، بہار کے امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی نے معروف عالم دین مولانا یوسف اصلاحی کی رحلت پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانایوسف کے انتقال سے ملت اسلامیہ کا بڑا خسارہ قرار دیا ہے۔
مولانا یوسف جماعت اسلامی ہند کی مختلف ذمہ داریوں پر فائز رہے تھے۔ وہ کئی میقاتوں سے جماعت کی اعلیٰ اختیاراتی باڈی مجلسِ نمائندگان، مرکزی مجلس شوریٰ اور ریاستی مجلس شوریٰ کے رکن رہے۔ وہ ان کے اجلاسوں میں پابندی سے شریک ہوتے اور اپنے مشوروں سے نوازتے تھے۔
مولانا رضوان احمد نے کہا کہ مولانا یوسف اپنی تقریر اور تحریر سے ملت کی ہمہ جہت رہنمائی فرماتے رہے۔ وہ درجنوں کتابوں کے مصنف تھے۔ ان کی مایہ ناز تصنیف ’آداب زندگی‘ بہت ہی عام فہم ہے اوراس سے بلا تفریق مسلک ملت کا ہر ایک طبقہ استفادہ کررہا ہے۔ علاوہ ازیں، ان کے دروس اور تقاریر سے استفادہ کا ایک لمبا سلسلہ رہا ہے۔
امیر حلقہ نے کہا،‘ مجھے طالب علم علمی کے زمانے سے مولانا کی تحریر اور تقریر سے استفادہ کا موقع ملا ہے۔ افسوس کہ آج وہ شمع بجھ گئی۔ گزشتہ 7 تا 10 اکتوبر کے دوران مرکز، جماعت اسلامی ہند میں مولانا یوسف سے تفصیلی ملاقات کی سعادت حاصل رہی۔ یہی مولانا کے ساتھ آخری ملاقات تھی۔‘
مولانا رضوان احمد نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور ان کے پسماندگی کے لئے صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی نیز ملت اسلامیہ ہندکو مولانا یوسف کا نعم البدل عطا کرنے کی بھی دعا فرمائی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*