ایس بی ایف اور جماعت اسلامی کی طرف سے ضرورت مندوں کے درمیان کمبل کی تقسیم

filter: 0; fileterIntensity: 0.000000; filterMask: 0; captureOrientation: 0; hdrForward: 0; shaking: 0.019161; highlight: 1; algolist: 0; multi-frame: 1; brp_mask: 8; brp_del_th: 0.0000,0.0000; brp_del_sen: 0.1000,0.1000; delta:null; module: photo;hw-remosaic: false;touch: (-1.0, -1.0);sceneMode: 3145728;cct_value: 0;AI_Scene: (-1, -1);aec_lux: 0.0;aec_lux_index: 0;HdrStatus: auto;albedo: ;confidence: ;motionLevel: 0;weatherinfo: null;temperature: 26;

پٹنہ: 27 دسمبر، 2025

پروجکٹ راحت کے تحت جماعت اسلامی ہنداور سوسائیٹی فار برائٹ فیوچر کے زیراہتمام ہفتہ کو مرکز اسلامی میں بلا تفریق ذات و مذہب تقریبا دو سو ضرورت مندوں کے درمیان کمبل تقسیم کئے گئے۔ کمبل حاصل کرنے والوں میں خواتین بھی شامل تھیں۔

اس موقع پر جماعت اسلامی ہند،بہار کے امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی نے کہا کہ خوش حال اور اہل خیر حضرات کو چاہئے کہ وہ محتاجوں اور پریشان حال لوگوں کی مدد کریں۔ انہوں نے عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جماعت اسلامی ہند اور دیگر دینی و ملی تنظیموں کے بیت المال میں اپنا فنڈ دیں تاکہ حاجت مندوں کی ضرورتیں پوری کی جا سکیں۔

امیر حلقہ نے زور دے کر کہا کہ اس ٹھنڈ میں آرام اور سکون کی زندگی گزارنے والے اس بات کے پابند ہیں کہ وہ ضرورت مندوں کی مدد کریں۔

مولانا رضوان احمد بتایا کہ کمبل تقسیم کا سلسلہ آنے والے دنوں میں بھی جاری رہے گا۔ پورے بہار میں جماعت کے کیڈر کو ہدایت دے دی گئی ہے کہ اس ٹھنڈ کے پیش نظر وہ جگہ جگہ ضرورت لوگوں کے درمیان کمبل تقسیم کو یقینی بنائیں۔ جماعت اسلامی ہند نے اپنے کیڈر پر چار کاموں کو لازمی قرار دیا ہے۔ اس میں ایک بلا تفریق مذہب و ملت خدمت خلق ہے۔ امیر حلقہ نے مسحتقین کو تاکید کی ہے کہ وہ انسانوں پر بھروسہ کرنے کی بجائے اللہ پر بھروسہ کریں کیوں وہی ہر ضرورت کو بخوبی پورا کرنے پر قادر ہے، اور کرتا ہے۔

جماعت اسلامی ہند،بہار کے شعبہ خدمت خلق کے سکریٹری سلطان احمد صدیقی نے کہا کہ کسی کی مدد کرتے وقت پاکیزگی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کرنے کی اللہ ہر انسان کو توفیق عطا کرے۔

اپنے افتتاحی کلمات میں غلام سرور ندوی نے کہا کہ جو لوگ آنے لینے کی حالت میں ہیں، انہیں خود کو اس لائق بنانا چاہئے کہ وہ کل دوسروں کو دینے کی حالت میں آجائیں۔

پروگرام کی نظامت جماعت اسلامی ہند، بگ سیٹی پٹنہ کے نظام لئیق الزماں نے کی۔

See insights

Create Ad

Like

Comment

Share