پٹنہ: 27 نومبر، 2025
جماعت اسلامی ہند کی جانب سے پورے ملک میں دس روزہ حقوق ہمسایہ مہم جاری ہے۔ اس مہم کا بنیادی مقصد ملک کے تمام شہریوں بالخصوص مسلمانوں میں پڑوسیوں کے حقوق کے متعلق بیداری اور حساسیت پیدا کرنا ہے۔
اسی ضمن میں جماعت اسلامی ہند بگ سیٹی پٹنہ شہر کی جانب سے سنیچر، 29 نومبر، 2025 کو بعد نماز مغرب بہار اردو اکادمی کے کانفرنس ہا ل میں مرد و خواتین کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے۔
اس امر کی اطلاع فراہم کرتے ہوئے بگ سیٹی پٹنہ شہر کے ناظم محمد لئیق الزماں نے زیادہ سے زیادہ لوگوں سے اس اجلاس میں شرکت کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خواتین کے بیٹھنے کا علاحدہ انتظام رہے گا۔ انہوں نے مرد حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ساتھ خواتین کو بھی ضرور لائیں۔