پٹنہ: 13 نومبر، 2025
جماعت اسلامی ہند 21 نومبر سے 30 نومبر تک ملک گیر پیمانے پر دس روزہ ’حقوق ہمسایہ مہم‘ چلائے گی۔ اس سلسلے میں مرکز اسلامی،پٹنہ میں جمعرات کو
کو یک روزہ تفہیمی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں مختلف اضلاع سے آئے امراء مقامی و نظماء ضلع/اضلاع اور نظماء حلقہ کارکنان کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس موقع پرجماعت اسلامی ہند، بہار کے امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی نے کہاکہ اگر ہم نے ’حقوق ہمسایہ مہم ‘ کو واقعی مہم کی طرح منا لیا تو انشاء اللہ اس سے ہمارے پڑوس ہی نہیں، بلکہ ریاست اور ملک کی فضا انتہائی خوش گوار ہو جائے گی۔ ہم ایک دوسرے کے معاون و مددگار، ہمدرد و بہی خواہ ہو جائیں گے۔ لوگوں کا اعتماد بڑھے اور خیر سگالی کی فضا قائم ہوگی۔
مولانا رضوان احمد نے کہا کہ اسلام میں پڑوسی کا تصور بہت جامع اور واضح ہے۔ اس میں کسی مذہب، ملت، طبقہ کی کوئی تفریق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مجوزہ مہم سے ہمیں تحریک اسلامی کے افراد بھی میسر ہوں گے اور اصلاح معاشرہ کی مہم بھی سرانجام پائے گی۔ یہ ہمارے لئے دنیا وآخرت کی بھلائی کے لئے بھی زاد راہ ہوگا۔
امیر حلقہ نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ بہار کے گوشے گوشے تک ہماری مہم کا پیغام پہنچ جائے۔ ہم بالخصوص برادران وطن تک قولی و عملی طور پر اس پیغام کو پہنچا دیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اور مسلمانوں کے تعلق سے بعض حلقوں کے ذریعہ جو زہر افشانی کی جاتی ہے اس کا بہترین جواب ایک اچھا پڑوسی بننا ہے۔ پڑوسی کے ساتھ حسن سلوک کا برتاو کرنا اور ان کا دل جیتنا ایک مجرب نسخہ ہوگا۔
اس موقع پر مہم کے کنوینر انجینئر حامد اختر نے مہم اور حلقہ کے منصوبوں کی اچھی طرح تفہیم کرائی جبکہ افتتاحی کلمات میں معاون کنوینر جناب محمد شہزادنے مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کے لئے کئی اہم نکات پیش کئے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ
پروگرام کے دوران ریاست کے بارہ منتخب مقامات کے ذمہ داروں نے مہم سے متعلق اپنی اپنی منصوبہ بندی پیش کی۔اس پراپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہہوئے امیر حلقہ نے مہم کو کامیاب بنانے کے لئے مندوبین سے ایک نظر ثانی شدہ موثر پروگرام بنانے اور اسے رو بہ عمل لانے پر زور دیا۔اس میں برادران ملت بالخصوص علماء، ائمہ مساجد سے تعاون لینے کی تجویز پیش کی اور مہم کو عوامی بنانے کے لئے موثر تدابیر بتائیں۔
پروگرام کی کی نظامت پٹنہ ایسٹ کے امیر مقامی ڈاکٹر نسیم اختر نے کی۔

