جماعت اسلامی ہندکی سربراہی میں وفد نے مولانا فیروز سے کی ملاقات،معاوضہ کا مطالبہ

پٹنہ: 5 فروری، 2025
جماعت اسلامی ہند، بہار کے امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی کی ہدایت پر غلمان احمد صدیقی، ناطم اضلاع جماعت اسلامی ہند، دربھنگہ و مدھوبنی کی سربراہی میں ایک وفد نے گزشتہ روز مدھوبنی ضلع کے بینی پٹی تھانہ کے تحت زدوکوب سے متاثر مولانا فیروز عالم سے ان کی رہائش گاہ پر جاکر ملاقات کی۔ غلمان احمد صدیقی نے بتایاکہ ملاقات کے دوران متاثرمولانا فیروز اور ان کے اہل خانہ سے خصوصی طور پرعیادت اور نص مسئلہ کو سمجھنے کے بعد قانونی چارہ جوئی پر مفصل گفتگو ہوئی۔مولانا فیروز کو بہتر قانونی صلاح دی گئی تاکہ اس طرح کا معاملہ دوبارہ سامنے نہ آسکے اور متاثر کو بھی مستقبل میں پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وفد نے قصور عملوں کا ٹرانسفر کئے جانے کو محض خانہ پری قرار دیتے ہوئے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔اس کے ساتھ ہی ریاستی حکومت سے مولانا فیروز عالم کے لئے خاطر خواہ معاوضہ کا بھی مطالبہ کیاگیا۔
غلمان احمدنے کہا کہ موجودہ نتیش حکومت میں پولس کا اس قسم کا رویہ بے حد تشویش ناک ہے۔ اس سے بعض پولس عملوں میں غیرپروفیشنل طرز عمل اور تعصب کی بو آتی ہے جس سے پورے بہار میں غلط پیغام گیا ہے۔ غلمان احمد کے مطابق مقامی لوگ پہلے سے ہی متعلقہ پولس عملوں کے طرز عمل سے ناراض تھے ۔ اس وجہ کر مولانا فیروز کو زد و کوب کئے جانے پر برادر وطن نے بھی اپنا احتجاج درج کیا۔وفد نے اس پر اظمینان کا اظہار کیا کہ علاقے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی ہے۔ مظلوم مولانا کے ساتھ ہندومسلم سب کو ہمدردی ہے، سب لوگ انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
وفد میں حافظ محمد علی امام و خطیب نظرا جامع مسجد، خالد حسین ندوی، چیئرمین طاہر حسین ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ، محمد صالحین، سابق مکھیا برداہا، محمد وجہ القمر،آفتاب عالم کیف، حافظ طفیل احمد، محمد نوید، عمران فضیل، محمد ضمیر الدین، محمد معروف، نور حسین زید، اللن، حسیب الرحمان، یعقوب احمد شامل تھے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*