پٹنہ: 12ستمبر، 2024
جماعت اسلامی ہند بہار کے امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی نے تمام ائمہ مساجد سے کل خطبہ جمعہ میں تحفظ اوقاف کو موضوع بنانے اور وقف ترمیمی بل کے خلاف رائے بھیجنے کا خصوصی نظم کرنے کی اپیل کی ہے۔ائمہ مساجد کو بھیجے خط میں مولانا رضوان احمد اصلاحی نے کہا کہ ہے جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ جب سے وقف ترمیمی بل 2024 پارلیامنٹ میں پیش ہوا ہے، ایوان میں بھی اور ایوان سے باہر بھی باشعور شہری بالخصوص مسلمانوں میں شدید بے چینی اور اضطراب پایا جارہا ہے۔ یہ بے چینی اور اضطراب اس لئے ہے کہ یہ اقلیتوں کے حقوق سلب کرنے کے ساتھ ساتھ راست شریعت اور شرعی امور میں مداخلت ہے۔ خدا نخواستہ یہ بل پاس ہو گیا تو اس کی زد میں ہزاروں مساجد،مدارس،خانقاہیں اور قبرستان اور مسلمانوں کے مذہبی مقامات آئیں گے جن سے مسلمانوں کو سب دن کے لئے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔ یہ بل قانون کی شکل اختیار نہ کرے اس کے لئے تدابیر کرنا ہماری دینی،ملی و شرعی ذمہ داری ہے۔
امیر حلقہ نے خط میں آگے کہا کہ ہے جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (JPC) نے وقف ترمیمی بل کے سلسلے میں رائے طلب کی ہے۔ کل بروز جمعہ رائے بھیجنے کی آخری تاریخ ہے۔ لہذا آپ ائمہ مساجد سے خصوصی گزارش ہے کہ اس موضوع کی اہمیت و حساسیت پر خطبہ جمعہ کا اہتمام کریں۔ بعد نماز جمعہ اپنی مسجد کے باہر گیٹ پر موبائل اور لیپ ٹاپ کے ساتھ چند نوجوانوں کو مامور کریں جو مسلمانوں کی رہنمائی کر سکیں کہ JPC کو اپنی رائے کیسے میل کریں۔راست jpcwaqf-lss@sansad.nic.in پربھی میل کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ https://qrco.de/bfNC3z پر کلک کریں یا پھراسی QR Cordeکو اپنے موبائل سے اسکین کریں اورسامنے جو خط نظر آئے، اسکے بعد ”Open Gmail“ پر کلک کریں اور پھر ای میل کے send buttonکو دبائیں، انشاء اللہ آپ کی رائے JPC کمیٹی کو پہنچ جائے گی اور کمیٹی استفادہ کرکے اپنی رائے بنا سکے گی۔
مولانا رضوان احمد اصلاحی نے کہا کہ یہ ہماری اور آپ کی جانب سے تحفظ اوقاف کی ایک چھوٹی سے کوشش ہوگی اور اس کے بڑے اور دور رس نتائج سامنے آئیں گے انشاء اللہ۔ اللہ تعالی اس ملک میں وقف جائداد کی حفاظت فرمائے اور مسلمانوں کی تائید اور نصرت فرمائے آمین۔
Be the first to comment