ہیومن ویلفیئر ٹرسٹ نے جماعت اسلامی ہند بہار کودیا 75 سیلنڈر کا تحفہ

کووڈ کی دوسری لہر شروع ہوتے ہی ریاست میں ڈاکٹروں و اسپتال کی قلت کے ساتھ ساتھ آکسیجن کے لئے ہاہاکار مچ گیا۔ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا پریشان حال مریضوں کو جماعت اسلامی ہند، بہار نے جہاں آن لائن طبی سہولیات فراہم کیں، وہیں جماعت کی مختلف اکائیوں نے مختلف سرکاری و نیم سرکاری اور اہل خیرحضرات کے تعاون سے تقریباً تین سو مریضوں کو آکسیجن فراہم کرایا۔ جماعت کی بعض یونٹوں نے غیر معمولی خدمات انجام دیں۔ مظفرپور، گیا، دربھنگہ، پٹنہ کی خدمات توقع سے زیادہ رہی ہیں جبکہ موتیہاری، بھاگلپور، سمستی پور، لکھمنیا، برداہا، بکرم گنج، مدھے پورہ، ارریہ، بتیا، سیوان اور رام پورکی اکائیوں نے بھی مریضوں کو آکسیجن فراہم کرانے میں اپنا قیمتی رول اداکیا۔ اس امر کی اطلاع فراہم کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند، بہار کے امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی نے بتایا کہ معروف سماجی و رفاہی ادارہ ہیومن ویلفیئر ٹرسٹ نے جماعت اسلامی ہند بہار کی ان خدمات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مزید 75 سیلنڈر فراہم کیا ہے جس سے بہار کے کم و بیش 40مقامات پر’آکسیجن بینک‘کے طور پر رکھوایا گیا ہے۔ امیر حلقہ نے اس گراں قدر خدمات کے لئے ٹرسٹ کے کے ذمہ داران کو خطوط لکھ کر شکریہ ادا کیا ہے اور یہ توقع ظاہر کی ہے کہ اس سے بہار میں ضرورت مندوں کو انشا ء اللہ بروقت سہولت اور آسانی پیدا ہوگی۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ ان خدمات کو قبول فرمائے

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*