دھرم گروؤں نے انتخابات میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا ماحول قائم رکھنے کی اپیل کی

سرو دھرم منچ نے آئندہ اسمبلی انتخابات میں عام لوگوں سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا ماحول قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔ پٹنہ میں ہوئی سرو دھرم منچ کی ایک اہم میٹنگ میں دھرم گروؤں نے کہا کہ انتخابی فائدے کے لیے کبھی کبھی فرقہ وارانہ ماحول کو خراب کرنے کی سازش کی جاتی ہے۔ اس سے عام لوگوں کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

سرو دھرم منچ تمام بڑے مذاہب کے دھرم گروؤں کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد باہمی محبت اور ہم آہنگی کو فروغ دینا اور ساتھ ہی ساتھ سماجی برائیوں کو دور کرنا ہے۔ 30 اگست کو ہوئی میٹنگ میں بڑی پٹن دیوی مندر کے مہنت وجے شنکر گیری، جماعتِ اسلامی ہند بہار کے امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی، سناتنی سکھ سبھا پٹنہ صاحب کے ترلوک سنگھ، بہار دلت وکاس سمیتی کے سچیو فادر جوس، بانکی پور چرچ کے فادر جیمس جارج ، جین سماج کے پردیش ادھیکچھ وجے کمار جین اور بودھ مذہب کے نمائندہ دھرمپال بھنٹے نے حصہ لیا۔

میٹنگ میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ انتخابات کے فوراً بعد سرو دھرم منچ صوبے کے تمام اضلاع کا دورہ کرے گا، وہاں کے مقامی دھرم گروؤں اور عام لوگوں سے بات چیت کرے گا اور باہمی محبت کا پیغام دے گا۔ دورے سے پہلے تمام اضلاع میں منچ کا ضلعی کوآرڈی نیٹر مقرر کر کے تنظیم کی توسیع کی جائے گی۔

See insights and ads

Boost post

Like

Comment

Share