جماعت اسلامی پٹنہ میں علاج کی مفت سہولت 6 اگست سے

پٹنہ: 4اگست، 2025

دفتر جماعت اسلامی، پتھر کی مسجد، ٹکاری روڈ، پٹنہ میں مفت طبی علاج کی سہولت آئندہ بدھ 6 اگست سے ایک بار پھر بحال کی جارہی ہے۔ ہومیوپیتھ کے مشہور طبیب ڈاکٹر قمر عالم جمعہ چھوڑکر روزانہ صبح 10 بجے سے دوپہر12.30 بجے تک مریضوں کو دیکھیں گے۔ اس امرکی اطلاع فراہم کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند، بگ سیٹی، پٹنہ کے ناظم شہر لئیق الزماں نے بتایا کہ جن مریضوں کو ڈاکٹر صاحب سے دکھانا ہے وہ ایک دن پہلے صبح 9.30 بجے سے دوپہر ایک بجے تک نمبر لگا سکتے ہیں۔