ووٹر لسٹ سے نام حذف کر دئے گئے لوگوں کے لئے جماعت اسلامی نے جاری کیا ہیلپ لائن نمبر

پٹنہ: 3 اگست، 2025

الیکشن کمیشن کی طرف سے SIRکے نتیجے میں ایک لسٹ جاری کردی گئی ہے جس میں 65لاکھ 6ہزار375ووٹرں کے نام فہرست سے خارج کردئے گئے ہیں۔کتنے نئے ووٹر س کے نام شامل کئے گئے ہیں،اس کا اندازہ نہیں ہوپارہا ہے۔2024کے مقابلے میں سب سے زیادہ نام گوپال گنج، کشن گنج، پورنیہ، مدھوبنی اور بھاگلپور جیسے اضلاع میں کٹے ہیں۔امیرحلقہ جماعت اسلامی ہندبہار، مولانا رضوان احمد اصلاحی نے سردست اس لسٹ پر کوئی تبصرہ کرنے کے بجائے باشندگان بہار بالخصوص 18سال سے اوپر کی عمر کے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فوری طورپر اپنا نام چیک کریں کہ اس نئی لسٹ میں شامل ہے یا نہیں ہے۔ اگر کسی وجہ سے شامل نہیں ہے تو فورا اپنے دستاویز کے ساتھ الیکشن کمیشن سے شکایت درج کرائیں۔

امیرحلقہ نے یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ جن لوگوں کے نام فہرست میں شامل ہیں بوجوہ اندراجات کی جزوی غلطیاں رہ گئی ہیں ان کی اصلاح مقامی BLOکی مدد سے یکم ستمبر سے پہلے پہلے کرا لیں۔

مولانا رضوان احمد نے جماعت اسلامی ہند بہار کی مقامی وضلعی اکائیوں کے ذمہ داران سے گذارش کی ہے وہ اپنے کارکنان اور ذیلی تنظیموں بالخصوص SIO,BYOکے تعاون واشتراک سے بلاتفریق مذہب وملت شہریوں کی مدد کریں کہ ان کا نام فہرست میں آیا ہے یا نہیں۔اگر وہ موجود ہیں اور اس کے باوجود نام شامل نہیں ہے تو کیوں نہیں ہے اور کیسے حذف ہوگیا، اس بابت مقامی BLOسے جانکاری حاصل کریں۔اس کی فہرست سازی کی جائے، ان کے نام نہ شامل کرانے کے اسباب معلوم کریں، BLO سے ملاقات کرکے ان کے ناموں کو شامل کرانے میں تعاون کریں۔اس کام کو جذبہ خدمت خلق کے تحت کیا جائے، ضرورت مندوں کے کام آنا اور ان کی ضرورت کی تکمیل کرنا بڑا کارخیر ہے، اللہ تعالی ایسے مخلص ومحسن لوگوں کی ضرورت کی تکمیل کرتا ہے۔

جماعت اسلامی ہند بہار نے شہریوں کی مدد اور رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن نمبرس بھی جاری کئے ہیں،کسی طرح کی رہنمائی کے لیے ان سے صبح 10بجے سے شام 5 بجے تک مددلی جاسکتی ہے۔

٭7368893114

٭9939307934

٭7480838525

٭7678646542

٭6207003646

9709862787

See insights and ads

Boost post

Like

Comment

Send

Share