عید ملن تقریب میں مختلف مذاہب کے لوگوں نے کی شرکت، امن اور بھائی چارے کا دیا پیغام

پٹنہ، 14 اپریل، 2025

جماعت اسلامی ہند پٹنہ سینٹرل کے زیرِ اہتمام مرکز مسجد، ٹیکاری روڈ میں ایک پُرمسرت عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف فرقوں اورطبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کر کے امن، بھائی چارے اور محبت کے پیغام کو عام کیا۔

ریلوے ملازم اروند کمارنے اپنے خیالات کا اظہار کرے ہوئے کہا کہ عید ایک ایسا تہوار ہے جس میں تمام لوگ محبت کی مٹھاس میں گھل مل جاتے ہیں۔

ٹیچر کندن کمار نے کہا کہ عید کے موقع پر ایک دوسرے سے گلے مل کر سچی خوشی ملتی ہے۔

کاروباری گوپال جیسوال اور روی شنکر پانڈے نے کہا کہ عیدلوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہے۔میل محبت پیدا کرتی ہے۔

اس سے قبل جماعت اسلامی ہند،پٹنہ سنٹرل کے امیرمقامی محمد شہزادنے اپنے افتتاحی خطاب میں عید کے بنیادی مقصد اور سماجی ہم آہنگی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے ’سدبھاؤنا منچ‘ کا تعارف بھی کرایا اوراس کے قیام اور مقاصد کو بیان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سدبھاونا منچ کے ذریعے مختلف مذاہب، ذاتوں اور برادریوں کو جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مہمانوں کی ضیافت سوئی اور دیگر پکوان سے کی گئی۔

آخر میں الحرا پبلک اسکول، شریف کالونی کے ڈائرکٹر محمد انور نے تمام مہمانوں، مقررین اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے پروگرام آج کے دور کی اہم ضرورت ہیں، جہاں سماج کو جوڑنے کی سعی کی جائے۔پروگرام کی نظامت پٹنہ ایسٹ کے امیرمقامی نسیم اختر نے کی۔

See insights and ads

पोस्ट को प्रमोट करें · Promote post

All reactions:

2222

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*