پٹنہ: 29 دسمبر، 2024
جماعت اسلامی ہندپٹنہ بگ سیٹی کی طرف سے فری ڈسپنسری میں اتوار کومیڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ماہر یورولوجسٹ ڈاکٹر ششی دھرن نے تقریباً پچاس مریضوں کی جانچ کی اور انہیں مفت دوائیں دیں۔مریضوں میں خواتین شامل ہیں۔ کیمپ کا معائنہ جماعت اسلامی ہند کے امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی نے کیا اور انتظامات پر اپنی طمانیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر جماعت اسلامی ہندپٹنہ بگ سیٹی کے ناظم شہر لئیق الزماں نے کہا کہ خدمت خلق کے تحت جماعت اسلامی کے دفتر احاطہ میں مفت ڈسپنسری چلائی جاتی ہے جہاں وقفے وقفے سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرکے مریضوں کی جانچ کی جاتی ہے اور مفت دوائیں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔
اس موقع پر جماعت اسلامی ہند، بہار کے سکریٹری ضیا ء القمر، شوکت علی اور بگ سیٹی کے سکریٹری فخر عالم موجود تھے۔
See insights
Boost a post
Like
Comment
Send
Share
Be the first to comment