دربھنگہ کے جھگڑواپنچائت پہنچی جماعت اسلامی ہندبہارکی ریلیف ٹیم

پٹنہ: 2 اکتوبر، 2024
بہار کی ندیوں میں آئی طغیانی کی وجہ سے اس وقت شمالی بہار کے کئی اضلاع سیلاب سے متاثر ہیں۔ان میں ضلع دربھنگہ کی کئی پنچایتوں میں کوسی ندی کا پانی تباہی مچا رہا ہے۔ امیر حلقہ جماعت اسلامی ہندبہار مولانا رضوان احمد اصلاحی کی ہدایت پر2اکتوبرکو دربھنگہ کے علی نگر بلاک کے جھگڑوا پہنچی جماعت اسلامی ہندکی ریلیف ٹیم نیسیلاب متاثرین کا جائزہ لیا اور راحت رسانی کے اشیاء کی تقسیم بھی کی۔پانچہزار کی آبادی پر مشتمل یہ پنچایت سیلاب سے غیر معمولی طورپر متاثرہے۔یہاں پندرہ سو سے زائد گھرہیں،15مساجد،3مدارس اور2اسکول ہیں۔پوری آبادی گاؤں سے نکل کر باندھ پر پناہ گزیں ہے۔پشتہ ٹوٹنے کی وجہ سے گاؤں سڑک سے کٹ چکا ہے۔ متاثرین باندھ کیمپ میں موجود ہیں۔تین سرکاری کیمپ بھی چل رہے ہیں جو کہ ناکافی ہے۔ناظم ضلع غلمان احمد صدیقی اور امیر مقامی دربھنگہ احمد رضا کی نگرانی میں سیلاب متاثرین کے درمیان چوڑا، چاول، دال، چینی، پینے کا پانی، تیل،پیاز اورنمک پر مشتمل اشیاء خوردنی کی تقسیم کی گئی۔لوگوں نے ریلیف سے تھوڑی راحت حاصل کی، جماعت کے ذمہ داران نے پنچایت کے مکھیاو سرپنچ اور دیگر ذمہ داران سے مل کر صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور بتایا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں جماعت اسلامی ہند آپ کے ساتھ ہے،تاہم جو تباہی اور بربادی ہوئی ہے اس کی تلافی مشکل ہے۔ متاثرین کو بھی نصیحت کی کہ مصیبت کی اس گھڑی میں اللہ کو زیادہ سے زیادہ یاد کریں،یقینا مصیبت بھی اللہ ہی طرف سے آتی ہے اور آسانی بھی اللہ کی طرف سے۔ ممکن ہے یہ پریشانی ہماری اور آپ کی بدعامالیوں کا نتیجہ ہو، لہذا اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں پر اللہ سے معافی طلب کریں اور اللہ کی طرف رجوع کریں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گنگنا ندی میں طغیانی کی وجہ سے کھگڑیا ضلع میں بھی جماعت کی ریلیف ٹیم منظم طریقہ پر ریلیف تقسیم کرچکی ہے،اس ٹیم کی قیادت اور نگرانی اشعرحمیدی اور قاضی افتخار حسین کررہے ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*