مہم’اخلاقی محاسن آزادی کے ضامن‘ کو حاصل ہوئی ہندو، سکھ اور عیسائی خواتین کی حمایت

شعبہ کمیونل ہارمونی جماعت اسلامی ہند بہار اور شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند بہار کی جانب سے ایک انٹرفیتھ پروگرام اتوار 15 ستمبر کو پٹنہ واقع بہاراردو اکیڈمی پٹنہ میں منعقد کیا گیا۔ پروگرام میں مختلف مذاہب کی خواتین شریک تھیں جس کا عنوان ”اخلاقیات کی تعلیم مختلف مذاہب میں ” تھا۔ پروگرام میں ہندو، سکھ اور عیسائی دھرم کی خواتین شریک تھیں۔ محترمہ ڈاکٹر زیبائش فردوس ناظمہ حلقہ خواتین نے پروگرام کی صدارت کی۔ اس موقع سے پٹنہ سنٹرل میں خواتین کا سدبھاونا منچ قائم کیا گیا جس کی صدر محترمہ سنیتا سنگھ کو، کنوینر زاہدہ خاتون اور معاون کنوینر فروزاں ناہید کو بنایا گیا۔پروگرام میں شہر کی خواتین شریک ہوئیں جن کی تعداد قریب 250 تھی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*