وقف ترمیمی بل پر نمائندہ وفد کی ملاقات کا سلسلہ جاری

ویکلی ڈائجسٹ

15-21 اگست

…………وقف ترمیمی بل…………

دینی ملی جماعتوں کے نمائندہ وفد کی ملاقات 20 اگست کومرکزی وزیر اور لوجپا لیڈر چراغ پاسوان سے ہوئی۔ ان کے ساتھ JPC کے ممبر ارون بھارتی بھی تھے۔ انہوں نے تفصیل سے وفد کی باتوں کو سنا اور یقین دہانی کرائی کہ مجوزہ وقف بل کو روکا جائے گا۔

…………

مجوزہ وقف بل پر21اگست کو وزیراعلی بہار نتیش کمار سے دینی،ملی جماعتوں کے نمائندہ وفد کی ملاقات ہوئی،جس میں بہار سرکار کے وزیر وجئے کمار چودھری اور ممبر پارلیمنٹ سنجے جھا بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ نے بل سے متعلق اپنی عدم واقفیت کا اظہار کیا۔ وفد نے بل کی قباحت کوسمجھانے کی کوشش کی اور مشترکہ میمورنڈم پیش کیا۔

…………تربیت و تنظیم…………

جماعت اسلامی ہند بہارشریف کا یک روزہ مشترکہ اجتماع 18 اگست کو مدرسہ حلیمہ سعدیہ میں منعقد ہوا۔ درس قرآن میں جناب سیف اللہ نے سورہ حشر کی تین آیتوں کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے ہمارے لیے دو ہی راستے رکھے ہیں ایک وہ جو جنت کی طرف پہنچاتا ہے اور دوسرا وہ جو جس کا انجام دوزخ ہے۔ آخرت یقینی ہے جیسے آج کے بعد کل کا آنا۔ خدا سے ڈرنے والے اور اسے یاد رکھنے والے ہی جنت کی طرف کا رخ کرتے ہیں اور یہی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ اس کے برعکس خدا سے بے خوف،اسے بھول جانے والے اور آخرت فراموش زندگی گزارنے والے دوزخ کی طرف چل پڑتے ہیں۔ بعد ازاں بعنوان ’موجودہ دور میں رائے عامہ کی تبدیلی کے ذرائع‘ پر جناب مظاہر الاسلام نے اپنے خیالات پیش کئے۔

…………جی آئی او…………

یوم آزادی کے موقع پر جی آئی او رام نگر کی جانب سے انعامی تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔

…………ادارہ ادب اسلامی…………

ادارہ ادب اسلامی ہند،موتیہاری کے زیر اہتمام 15 اگست کو مقامی جناب سید مبین احمد کی رہائش گاہ پر ایک ادبی نشست ’ایک شام یوم آزادی آزادی کے نام‘ کا انعقاد کیا گیا۔

…………بی وائی او…………

بہار یوتھ آرگنائزیشن پٹنہ سنٹرل کا افتتاحی پروگرام18 اگست کو مرکز اسلامی میں ہوا۔ پروگرام کا آغاز برادر مبشر ضیاء کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔انہوں نے سورہ نور کی آیات کی تلاوت کی اور اس کا ترجمہ پیش کیا۔اس کے بعدجناب محمد شہزاد،امیر مقامی نے اپنے افتتاحی کلمات میں اس میٹنگ کی غرض و غایت بتائی کہ پٹنہ کے نوجوانوں کو ایک ساتھ جوڑنا ہے اور سماج میں ایک تبدیلی لانی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 45 سال سے کم عمر کے لوگ اس میں شامل ہو سکتے ہیں۔اس کے علاوہ غیر مسلم بھی اس کے ممبر بن سکتے ہیں۔ اس کے بعد جناب غیور انور سیکرٹری BYO بہار نے سماجی تبدیلی میں نوجوانوں کی اہمیت پر بات رکھی اور بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو انقلاب لایا تھا اس میں نوجوانوں کی بڑی اہمیت تھی۔ اس کے بعد اوپن ڈسکشن تھا اور سبھی شرکا نے نوجوانوں کے مسائل اور سب کو یکجا کرنے کے سلسلے میں اپنے خیالات پیش کئے۔ جناب غیور انور نے BYO کا تعارف پیش کیا۔ ڈسکشن کے بعد برادر مجاہد الاسلام کو BYO Patna Central کا صدر چنا گیا اور برادر تنویر احمد کو سیکریٹری کے طور پر چنا گیا۔ باقی لوگ BYO کے ممبر ہوں گے۔ اس کا پروگرام مہینہ کے پہلے اور تیسرے اتوار کو ہوا کرے گا۔photo

…………سی آئی او…………

جماعت اسلامی ہند سمستی پور،حلقہ خواتین،اس آی او،جی آی او اورچلڈرن سرکل کا مشترکہ ماہانہ تربیتی اجتماع18 اگست کو بمقام ریڈینس پبلک اسکول دھرم پور سمستی پور میں درج ذیل پروگرام کے تحت منعقد ہوا۔

پہلے سیشن کا آغاز خدیجہ اختر چلڈرن سرکل کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔اس کے بعد قاضی محمد ابو نصر جاوید نے جماعت اسلامی ہند کے قیام،اس کے نصب العین،طریقہ کار اورتربیتی اجتماع کی غرض وغایت،ضرورت اہمیت اور افادیت پرروشنی ڈالتے ہوے امید ظاہر کی کہ یہ اجتماع ہم تحریک اسلامی کے ارکان و کارکنان کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا اور نئے حوصلے اور مضبوط قوّت ارادی کیساتھ اقامت دین کی جدو جہد میں ہم اپنی تمام تر صلاحیتوں لگایں گے۔

طوبیٰ دانش جی آئی اوکی نعت پاک کے بعد مولانا ضیاء القمر فلاحی کے زیرِ نگرانی محترمہ عارفانہ حمیدی ومحترمہ صبیحہ خاتون کے ذریعے سورہ الزلزال کا اجتماعی مطالعہ پیش کیاگیا اور شرکاء سے مذکورہ سورہ کے مطالعہ کے تعلق سے سوالات بھی پوچھے گئے اور صحیح جوابات پر تحریکی کتابیں بطور انعام دی گئیں۔نگراں محترم کے تبصرے کے بعد امیر مقامی جناب توقیر اختر نے ”موجودہ حالات میں تحریکِ اسلامی کی رو ح وتقاضے”موضوع پر30منٹ کی گفتگو پیش کی۔ دوسرے سیشن کاآغاز صالح عبداللہ اختر کے ترانہسے کیا گیا۔اس کے بعد قاضی محمد ابو نصر جاوید کے زیر نگرانی اسٹوری ٹیلنگ میں ”ہم ایسیبنیں ”کے عنوان سے اس آی او’جی آی اوکے طلباء وطالبات نے ”حضرت مصعب بن عمیرؓ، حضرت ابو عبیدہ بن الجراح ؓ، حضرت خالد بن ولید ؓ، حضرت ام عمارہ ؓ،حضرت خدیجتہ ا لکبری ؓ کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوے خود کو ان پاک نفوس کے سانچے میں ڈھالنے کاعزم دہرایا۔

پروگرام کو آگے بڑھاتے ہوے جناب آصف جمال کے virtual lecture ”آپ کو اپنی نظر میں کیسا ہونا چاہئے projector پر دکھایا گیا اوراس لیکچر کے تعلق سے بھی سوالات پوچھے گئے اور انعامات سے نوازا گیا۔

تیسرے سیشن کی شروعات جناب محمد تسلیم کے درس حدیث بعنوان ‘اقامت دین سے انحراف کی سزا”سے ہوئی۔

عالیہ تسنیم کی حمد باری تعالیٰ اور نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مولانا ضیائالقمر فلاحی کی نگرانی میں جی آئی او؛ایس آی او کے طلبہ اورطالبات کے ذریعے مسلمان کسے کہتے ہیں؟نمازیں بے اثر کیوں ہو گئیں؟کیا قرآن سمجھ کر پڑھنا ضروری نہیں ہے؟?دین وشریعت کے کیا معنی ہیں؟اسلام کا اصلی معیار کیاہے؟ جیسے عنوانات پر مبنی مشقی تقاریر میں صالح عبداللہ اختر، ایس آئی او،سمیرہ سہیل ‘طوبی دانش’خنسا اختر ‘صادقہ نور (جی آئی او)کی بھرپور حصہ داری رہی۔

نمائندہ وفد کی ملاقات 20 اگست کومرکزی وزیر اور لوجپا لیڈر چراغ پاسوان سے ہوئی

بہار یوتھ آرگنائزیشن پٹنہ سنٹرل کا افتتاحی پروگرام18 اگست کو مرکز اسلامی میں ہوا۔

ادبی نشست ’ایک شام یوم آزادی آزادی کے نام‘ کا انعقاد کیا گیا

حلقہ خواتین،اس آی او،جی آی او اورچلڈرن سرکل کا مشترکہ ماہانہ تربیتی اجتماع ریڈینس پبلک اسکول دھرم پور سمستی پور میں ہوا

+2

See insights

Boost a post

Like

Comment

Send

Share

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*