جماعت اسلامی ہند بہار کی جانب سے 21 جولائی کو پٹنہ میں یک روزہ علاقائی اجتماع برائے بنیادی و لازمی کام کا انعقاد کیا گیا۔ اس اجتماع میں 28 مقامات کے ارکان وہ کارکنان نے شرکت۔اجتماع کے مہمان خصوصی محترم امیر جماعت سید سعادت اللہ حسینی صاحب نے افتتاحی و اختتامی تقریر کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک رکن کو چار بنیادی کام کرنے ہیں۔ یہ چار کام ہیں — دعوت، تربیت، اصلاح معاشرہ اور خدمت خلق۔انہوں نے کہا کہ ان کاموں سے ہی تحریک مضبوط اور مستحکم ہوگی۔اس موقع پر امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی نے توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ محترم امیر جماعت کی رہنمائی سے انفرادی کوششوں میں آرہی رکاوٹیں دور ہوں گی۔ارکان اور کارکنان نے اپنے اپنے مقام کی رپورٹ پیش کی۔ ان میں خواتین بھی شامل تھیں۔
Be the first to comment