ویکلی ڈائجسٹ
جولائی : 8سے 14
…………خدمت خلق…………
ریاست میں جاری مسلسل بارش اور اس سے پیداشدہ سیلاب کی صورت حال سے متاثرین کو راحت پہنچانے کے لئے حسب روایت جماعت اسلامی ہند، بہار کے ارکان و کارکنان مختلف مقامات پر سرگرم عمل ہیں۔جماعت اسلامی ہند، بہار کے امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی نے ہدایت کی ہے کہ سیلاب کی صورت حال سے متاثرہ افراور فیملی کو فوری راحت پہنچانے میں رفقاء جماعت بڑھ چڑھ کر بوجہ اللہ حصہ لیں۔ امیر حلقہ نے اپنی ہدایت میں کہا ہے کہ بارش کی وجہ سے بہار کے کئی شمالی علاقوں میں نہ صرف سیلاب آگیا ہے، بلکہ کئی پل اور پلیا کے ٹوٹنے اور گر جانے کی وجہ سے کئی چھوٹی بڑی آبادیوں کا متعلقہ ہیڈکوارٹر اور شاہراہ سے رابطہ منقطہ ہو گیا ہے۔اس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایسے میں جماعت کے ارکان و کارکنان ان تک پہنچ کر جہاں تک ممکن ہو سکے انہیں راحت پہنچانے کی کوشش کریں۔
اسی ہدایت کی روشنی میں گزشتہ دنوں کشن ضلع کے امور بلاک کے کھیڑا بسول گاؤں میں تقریباً 35 سیلاب متاثرین کے درمیان چوکی اور دروازے کے کواڑ کی تقسیم کی گئی۔
مولانا رضوان احمد نے کہا کہ حکومت سیلاب زدہ علاقے کا سروے کر رہی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ راحت رسانی اور بازآبادکاری کے کام میں تیزی لائے۔ افسران ریلیف اور بازآبادکاری کے عمل کو سنجیدگی سے لیں اور اس پر ایمانداری سے عمل کرائیں۔ ترپال، اشیائے خوردنی، طبی امداد وغیرہ فوری طور پر فراہم کئے جائیں۔
امیر حلقہ نے کہا کہ بہار میں پلوں کے تسلسل کے ساتھ گرنے کے واقعہ پر جماعت تشویش کا اظہار کرتی ہے اور سرکار سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس کی اعلیٰ سطحی جانچ کی جائے اور ان کی ازسر نو تعمیر کرائی جائے۔ پلوں کے ٹوٹنے سے لوگ کئی کئی کیلو میٹر پیدل چل کر گھر سے بازار اور دیگر مقامات پر جانے کو مجبور ہیں۔ مریض اور ضعیف عوام کے لئے یہ نہایت ہی مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔
…………بک وین…………
پورنیہ میں بک وین لگاکر اسلامی لٹریچر سے عام لوگوں کو متعارف کرایا گیا۔
Be the first to comment