ویکلی ڈائجسٹ
یکم تا 7 جولائی
…………مرکزی ذمہ دار کا دورہ…………
یکم جولائی کو موتی ہاری میں دو مرکزی ذمہ داران برائے توسیع و استحکام محترم حامد محمد خان اور محترمہ عطیہ صدیقہ کی تشریف آوری ہوئی۔موتہاری میں خواتین و طالبات کے دو پروگرامز اور مردوں کے دو پروگرامز منعقد کیے گئے۔مرد ارکان و کارکنان و متوسلین جماعت کی نشست 10 بجے سے ظہر تک چلی۔اس نشست میں موتی ہاری کے علاوہ سسوا،چکی،ا ادھکپریا، رکسول اور ڈھاکہ کے رفقا نے شرکت کی۔ورکنگ ڈے ہونے کی وجہ سے کارکنان و متوسلین جماعت کی تعداد میں کمی رہی۔ کل ملا کر 35 افراد شریک نشست رہے۔ناظم علاقہ و امیر مقامی نے علاقے و مقام کی صورتحال کے سلسلے میں آگاہ کیا۔محترم حامد محمد خان نے جماعت کی توسیع واستحکام کے سلسلے میں بہترین آئیڈیاز پیش کیے۔اس کے بعدانہوں نے ارکان و کارکنان اور متوصلین جماعت سے فرداً فرداً کیے جا رہے کام کا جائزہ لیا۔اسٹوڈنٹس اور یوتھ میں کام کے مختلف ڈائمنشنز کی نشاندہی کی۔ اسٹوڈنٹس میں کام چونکہ ایس آی او کر رہی ہے مگر ایس آی او کیمپس اورینٹڈ ہو چکی ہے اس لیے یوتھ کے درمیان جماعت کام کو اگے بڑھائے، اس کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ جات سے متعلق افراد کی میٹنگ سٹنگ پر زور دیا۔ارکان کی تعداد بڑھانے کے لیے کارکنان کی تعداد میں بڑے پیمانے پر اضافہ درکار ہے۔چلڈرن سرکلز کا شہر میں جال بچھانے کا مشورہ دیا۔ طالبات کے درمیان کام کو بڑی وسعت دینے کی ضرورت بتائی۔ ان کے ذریعے سے ہمیں ان کے والدین تک پہنچنے کا موقع ملتا ہے۔ظہر کے بعد شہر کے معزز خواتین و طالبات کے درمیان محترمہ عطیہ صدیقہ نے خطاب کیا۔نماز عصر کے بعد ارکان و کارکنان و متوسلین جماعت حلقہ خواتین کی ایک نشست ہوئی جس میں مقامی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ دو امیدوار رکنیت پر خوشی کا اظہار کیا مگر اسے ناکافی بتایا۔خواتین و طالبات میں کام کو بڑے پیمانے پر وسعت دینے پر زور دیا۔ پروگرام کو دلچسپ اور تربیتی بنانے پر بھی زور دیا۔ ارکانوں کارکنان ومتوسلین حلقہ خواتین و جی ائی او کے اندر نیا جذبہ بیدار ہوا اور کام کوآگے بڑھانے کا عزم کیا۔شرکاء نے پروگرام کو بیحد پسند کیا۔
……
جماعت اسلامی ہند کے ڈائرکٹر برائے توسیع و استحکام جناب حامد محمد خان نے یکم جولائی کوبعد نماز مغرب موتیہاری واقع جامع مسجد میں جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تیزی سے بدلتے ہوئے ملکی و عالمی منظرنامہ میں بحیثیت امت مسلمہ ہماری ذمہ داریاں کیا ہیں اور ہمارا مومنانہ لائحہ عمل قرآن و سنت کی روشنی میں کیا ہونا چاہئے، اس تعلق سے 10 نکات پیش کیے۔ساتھ ہی دعوت، اصلاح، خدمت اور تربیت کا بھرپور احاطہ کیا۔ سامعین نے بے حد توجہ سے موصوف کی باتیں سنیں۔ان کے تاثرات بے حد پوزیٹو تھے۔ خطاب میں شہر کے عمائدین و معززین شریک تھے۔ الحمدللہ بارش کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے اور جناب حامد محمد خان کو پھر سے موتہاری بلانے کی درخواست کی۔
امیر مقامی جناب عبدالرشید برق نے اختتامی کلمات پیش کئے جبکہ جلسہ کی نظامت جناب ابو نصر نہال الدین نے کی۔
…………
جماعت اسلامی ہند کے ڈائرکٹر برائے توسیع و استحکام جناب حامد محمد خان نے3 جولائی کو دربھنگہ واقع علامہ اقبال لائبریری میں جماعت اسلامی دربھنگہ، سمستی پور، برداہا، نظرہ اور اسراہا کے ارکان و کارکنان سے گفتگو کرکے ان علاقوں میں ہو رہے دعوتی، اصلاحی، تربیت و تزکیہ اور خدمت خلق کے کاموں کا جائزہ لیا۔اس پروگرام میں دربھنگہ، سمستی پور، برداہا، نظرہ، اسراہا اور چھتون کے لگ بھگ ۳۵ ارکان، کارکنان اور اس آئی او کے ممبران نے شرکت کی۔ _
…………تربیت و تنظیم…………
جماعت اسلامی ہند، بہار کے شعبہ فروغ انسانی وسائل زیر اہتمام پٹنہ واقع ہیڈکوارٹرمیں 6 اور 7 جون کو وو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ’مالیاتی و انتظامی صلاحیتوں کا فروغ‘ عنوان سے منعقد اس ورکشاپ کے دوران بجٹ و مالیات کی اسلامی اور برٹش تاریخ پر روشنی ڈالی گئی اور بجٹ تیار کرنے کے لیے ضروری انسانی وسائل کو فروغ دینے پر بھی چرچا کیا گیا۔ ورکشاپ میں مختلف اضلاع سے آئے جماعت اسلامی سے وابستہ ذمہ داروں نے شرکت کی۔کسی ادارہ کی ترقی میں مالی امور کی ضابطہ بندی، شفافیت، امانت داری اور بجٹ سازی کی کیا اہمیت ہے، اس پر ورکشاپ کے دوران تفصیل سے گفتگو کی گئی۔
ورکشاپ کے ریسورس پرسن اور جماعت اسلامی ہند کے سکریٹری جناب عتیق الرحمان نے کہا کہ مستقبل کی ضرورتوں کو سامنے رکھ کر منصوبہ بند طریقے سے باصلاحیت افراد کی تیاری وقت کا تقاضہ ہے۔ انہوں نے آنے والے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے’لائف لانگ لرننگ‘ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنر کو سیکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔ ہم میں سے ہر شخص کوکوئی نہ کوئی ہنر ہمیشہ سیکھتے رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ملکوں کے انڈکس انڈیکیٹر میں لائف لانگ لرننگ کو بھی شامل کیا گیا ہے لیکن یہ بے حد افسوسناک امر ہے کہ ہندوستان کا گراف اس انڈکس میں بہت نیچے ہے۔
جناب عتیق الرحمان نے ’ٹیلنٹ آڈٹ کی ٹریننگ‘ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح مالی معاملات کے حساب کتاب کو درست رکھنا ضروری ہے اسی طرح انسانی صلاحیتوں کا حساب رکھنا اس اس کا بہتر استعمال کرنا بھی ضروری ہے۔
ایک دوسرے ریسور س پرسن اور جماعت اسلامی ہند کے سکریٹری جناب محی الدین شاکر نے مالیاتی پلاننگ، فنڈ جنریشن، گوشوارہ، کیش بک، ڈے بُک، لیجر اور بینک اسٹیٹمنٹ کے رکھ رکھاو سے متلعق تکنیکی باریکیوں پر روشنی ڈالی۔
جماعت اسلامی ہند، بہار کے امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی نے اس موقع پر کہا کہ اسلام میں اعلیٰ صلاحیت کی غیر معمولی اہمیت ہے اور بلا تفریق عمر حصول علم کی تلقین کی گئی ہے۔ قرآن مجید میں ماہر فن کی تعریف کی گئی ہے۔ رسول اللہ ؐ نے گود سے لے کر گور تک علم حاصل کرنے کی تلقین کی ہے۔ اسلام ہر انسان کو اس کے شایان شان ذمہ داری تفویض کرنے کا درس دیتا ہے۔ رسول اللہ ؐ نے حضرت بلال کو اذان کی ذمہ داری دینے کے ساتھ ساتھ وزیر خزانہ بھی بنایا تھا۔
مولا نا رضوان احمد نے کہا کہ اسلام میں مالیات کے سلسلے میں شفافیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔ رسول اللہ ؐ کا ارشا دہے کہ ’قیامت کے دن یہ سوال ہوگا کہ کہاں سے مال کمایا اور کہاں خرچ کیا۔‘ جو لوگ اس اسلامی اصول پر قائم رہتے ہیں، ا نہیں کسی بھی قانونی کارروائی کا خوف نہیں رہتا۔
معروف اسکالر پروفیسر ابو ذر کما ل الدین نے حکومتوں کی بجٹ سازی، اس کی تفہیم اور اور اس سے استفادہ کی شکلوں پر گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ لفظ budget فرینچ لفظ bougetteسے نکلا ہے جس کا مطلب ’چمڑے کا تھیلا‘ ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر وزیر مالیات کے ہاتھوں میں پارلیامنٹ میں بجٹپیش کرنے سے قبل چمڑے کا بیگ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں 1860 میں ایسٹ انڈیا کمپنی نے پہلا بجٹ پیش کیا تھا، تب سے یہ لفظ رائج ہے۔ انگلینڈ کے وزیر مالیات نے 1933 میں اپنے یہاں بجٹ پیش کرنے کے لئے اس اصطلاح کا استعمال کیا۔
ایچ آر ڈی سکریٹری جناب انتخاب عالم شمس فلاحی نے شعبہ ایچ آرڈی کا تعارف پیش کراتے ہوئے اس کی اہمیت پر زور دیا ۔ ورکشاپ میں حلقہ کے آڈیٹر جناب احمد رضا نے کیش بک اور لیجر تیار کرنے کا عملی مشق کرایا۔ صحافی جناب عبدالسمیع نے میڈیا منیجمنٹ پر، پروفیسر راغب حسین نے رائے عامہ کی تشکیل اورجناب قمر وارثی نے ڈیٹا کی تیاری پر موثر اور قابل عمل رہنمائی کی۔
…………ایس آئی او…………
پٹنہ کے نیو عظیم آباد کالونی واقع فاران مسجد میں 4 جولائی کو ایس آئی او کی جانب سے ’تزکیہ نائٹ‘ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر برادر کامران نعمان اور برادر سلمان نے سماجی کی بہتر تشکیل کے سلسلے میں نوجوانوں کے مثبت رول پر روشنی ڈالی۔
See insights and ads
All reactions:
66
Be the first to comment