پٹنہ: 24 جون، 2024
جماعت اسلامی ہند، بہار کی جانب سے کٹیہار کے بلدیہ باڑی میں ہوئی بھیانک آتشزدگی کے متاثرین کے درمیان راحت کاری جاری ہے۔ اس امر کی اطلاع فراہم کرتے ہوئے جماعت کے سکریٹری ضیاء القمر نے بتایا کہ گزشتہ ماہ کھانا پکانے کے دورا ن ہوئی آتشزدگی میں 90 سے زیادہ خاندان متاثرہوئے تھے۔ ان میں سب سے زیادہ متاثرہ گیارہ خاندانوں کے درمیان گزشتہ دنوں مرحلہ وار طریقے سے جماعت اسلامی ہند بہار کی جانب سے راشن اور چوکی فراہم کی گئی۔ ان میں نو بیوہ اور دو معذور شامل ہیں۔اس موقع پر رکن جماعت ایوب انصاری اورکارکن ہاشم رضا موجود تھے۔
دوسری جانب سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کی جانب سے متاثرہ خواتین کے درمیان ساڑی تقسیم کی گئی۔ تمام متاثرین غریب طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
See insights and ads
Like
Comment
Send
Share
Be the first to comment