مکتبہ اسلامی پٹنہ اشوک راج پتھ پر منتقل، مطالعہ کتب پر زور

پٹنہ: 26 مئی، 2024

مرکز اسلامی، پتھرکی مسجد میں ایک عرصہ سے چل رہا مکتبہ اسلامی، پٹنہ اتوار 26 مئی کو اشوک راج پتھ واقع لیڈی امام کمپاؤنڈ کے نزدیک منتقل ہوگیا۔ اس موقع پر مختصر سی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند، بہار کے امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی نے کہا کہ آج کا دن تاریخی ہے۔انہوں نے کہا کہ مکتبہ اسلامی کے اسٹال پراسلامی و ادبی لٹریچر، عورتوں و بچوں سمیت ہر طبقہ کے لئے کتابیں موجود ہیں۔حتیٰ کہ برادران وطن کے لئے اسلام پر مرکوز کتابیں بھی دستیاب ہیں۔ انہوں نے کتابوں کے مطالعہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان دنوں کتابیں پڑھنے کے رجحان میں کمی آئی ہے۔ چوں کہ مکتبہ اسلامی خالص کاروباری ادارہ نہیں ہے، اس لئے اس کا ایک کام لوگوں کو مطالعہ کتب کی طرف راغب کرنا بھی ہے۔ مولانا رضوان احمد نے کہا کہ اس سے نہ صرف ملت، بلکہ معاشرے اور ملک کی بھی ترقی ہوگی۔

آخر میں دعا کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

See insights and ads

Boost post

All reactions:

7171

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*