ویکلی ڈائجسٹ
یکم سے 7 جنوری 2024
…………جائزہ نشست …………
پٹنہ سینٹرل کے ارکان کا اجتماع دفتر حلقہ میں 7 جنوری کو ہوا جس میں کل 19 ارکان نے شرکت کی۔ پروگرام کے کنوینر جناب محمد شوکت علی تھے۔
پروگرام کا آغاز جناب ضیاء القمر صاحب کے سورہ آل عمران کی آیت سے ہوا۔ اس کے بعد جناب محمد شہزاد، امیر مقامی پٹنہ سنٹرل نے افتتاحی کلمات پیش کیے اور یہ بتایا کہ ارکان جماعت تحریک کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہیں ان کی بہت زیادہ اہمیت ہے کافی چھان پھٹک کر رکن بنایا جاتا ہے۔ان کی بہت اہم ذمہ داری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پٹنہ سنٹرل میں کاموں میں اضافہ ہوا ہے اور استحکام بھی ہوا ہے۔ یہ تمام لوگوں کے تعاون سے ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں سبھوں کا شکریہ ادا کیا۔
جناب لئیق الزماں، ناظم شہر پٹنہ بگ سٹی نے مطالعہ کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ارکان جماعت کو مطالعہ کرنا چاہیے۔اس کے علاوہ جماعت کو عوام میں روشناس کرانے کے لیے لوگوں سے انفرادی ملاقاتیں بھی ضروری ہیں۔
ایجنڈا کے مطابق ڈسکشن شروع ہوا۔سبھی ارکان نے اپنی انفرادی رپورٹ پیش کی۔
اس کے بعد توسیع و استحکام پر بات ہوئی۔مولانا رضوان احمد اصلاحی، امیر حلقہ بہار نے کہا کہ پورے پٹنہ شہر میں ہمارے لیے اجتماع کرنے کے لیے جگہ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ مساجد میں اور لوگوں کے گھروں میں جگہ مل جاتی ہے۔ اس لیے کسی بھی جگہ پروگرام شروع کیا جا سکتا ہے۔ذمہ دار بنا کر پروگرام کی شروعات کی جائے۔
رکان کی رپورٹ پر امیر حلقہ نے خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پٹنہ سنٹرل کے ارکان میں تین خوبیاں ہیں۔ایک تو یہ کہ یہاں مطالعے کا رجحان ہے دوسری بات یہ ہے کہ یہاں اعانت بھی لوگ عام طور پر ریگولر دے رہے ہیں اور تیسرے یہ کہ انکے معاملات بھی اچھے ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ تمام رفقاء کو کام میں انوالو کیا جائے اور ان کو ذمہ داری سونپی جائے۔ ارکان جماعت کا کردار عام مسلمانوں سے بہتر ہونا چاہیے۔انہیں سماج کے لیے رول ماڈل بننا چاہیے۔
…………قسیم کالونی یونٹ کا افتتاح …………
5 جنوری کو قسیم کالونی میں پٹنہ سنٹرل کی یک یونٹ کا افتتاح ہوا۔ پروگرام کے کنوینر جناب محمد شوکت علی تھے۔ پروگرام کا آغاز جناب شمشاد علی عارفی کے درس قرآن سے ہوا۔ انہوں نے سورہ الحشر کی آیات کی تلاوت اور تفسیر پیش کی اور بتایا کہ جو اللہ کو بھول جاتا ہے اللہ تعالی بھی اس کو بھلا دیتا ہے۔اس لیے ہمیں اللہ کو یاد کرتے رہنا چاہیے۔اس کے بعد امیر مقامی جناب محمد شہزاد نے کہا کہ قرآن کے ذریعہ سے ہم اللہ کی پسند ناپسند کو جانتے ہیں اس کے علاوہ قرآن ہمارے مسائل کا حل بھی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے سمیہ رمضان کے تجربات کو پیش کیا کہ کس طرح ایک عورت کے چیخنے چلانے کا مسلہ قرآن کی آیت کے ذریعہ حل کیاگیا۔
جناب لئیق الزماں، ناظم شہر پٹنہ بگ سٹی نے بتایا کہ کچھ لوگ صالح افکار والے ہوتے ہیں اور کچھ لوگ غیر صالح افکار والے ہوتے ہیں۔غیر صالح لوگ زمین میں فساد برپا کرتے ہیں جبکہ صالح لوگ زمین میں اچھی قدریں قائم کرتے ہیں۔ آج جو پروگرام ہے وہ صالح لوگوں کی طرف سے ہے اور اسی لیے یہاں پر درس قران کا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر مختار علی نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اورآخر میں حافظ عبدالحنان ندوی، امام فاران مسجد کی دعا کے ساتھ پروگرام کا خاتمہ ہو۔ پروگرام میں مقامی لوگ بھی موجود تھے۔
اس یونٹ کے انچارج شمشاد علی عارفی اور معاون جناب ریحان عمر اورجناب محمد آرزو ہوں گے۔
مولانارضوان احمد اصلاحی، امیر حلقہ بہار کے مقام کی توسیع کے مشورے کے بعد مشن 2024 شروع کیا گیا ہے۔اس کے تحت پٹنہ سنٹرل میں رفقاء کے آمادہ ہونے پر جلد ہی دوسری جگہوں پر بھی مرد و خواتین کی نئی یونٹیں قائم کی جائیں گی۔
…………خدمت خلق…………
یکم جنوری کو جماعت اسلامی بکرم گنج یونٹ کی جانب سے ویزن 2026 کے تحت ضرورت مندوں کے درمیان کمبل تقسیم کئے گئے۔
…………
2 جنوری کو جماعت اسلامی بکرم گنج کی جانب سے ضرورت مندوں کے درمیان کمبل تقسیم کئے گئے۔
…………
2 جنوری کو مدھوبنی کے نظرا میں ضرورت مندوں کے درمیان کمبل تقسیم کئے گئے۔
…………سی آئی او…………
سی آئی او موتیہاری کا ایک اجتماع یکم جنوری کو اگروا مسجد میں منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر اخلاقی نوعیت کا پروگرام ہوا۔ ساتھ ہی گیم، قرت و نعت مقابلہ، اسلامی کوئز،ڈرائنگ اور میتھ کا مقابلہ بھی ہوا۔ پروگرام میں 200 سے زیادہ بچوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر حلقہ خواتین اور جی آئی او سے منسلک خواتین موجود تھیں۔
…………سلائی سنٹر…………
4 جنوری کو ارریہ میں جماعت اسلامی ہند کی طرف سے ایک سلائی ٹریننگ سنٹر کا افتتاح ہوا۔ اس سنٹر میں غریب لڑکیوں کو مفت میں سلائی کی ٹریننگ دی جائے گی۔ابھی 15 لڑکیوں کا داخلہ لیا گیاہے۔ اس موقع پر امیر مقامی جناب مقصود عالم،محترمہ کوشر جہاں ناظمہ حلقہ خواتین،محترمہ فاطمہ پروین نگراں سلائی ٹریننگ سنٹر، جناب شمس اعظم اورجناب توصیف عالم موجود رہے۔
Be the first to comment