کووڈ کی دوسری لہر شروع ہوتے ہی ریاست میں ڈاکٹروں و اسپتال کی قلت کے ساتھ ساتھ آکسیجن کے لئے ہاہاکار مچ گیا۔ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا پریشان حال مریضوں کو جماعت اسلامی ہند، بہار نے جہاں آن لائن طبی سہولیات فراہم کیں، وہیں جماعت کی مختلف اکائیوں نے مختلف سرکاری و نیم سرکاری اور اہل خیرحضرات کے تعاون سے تقریباً تین سو مریضوں کو آکسیجن فراہم کرایا۔ جماعت کی بعض یونٹوں نے غیر معمولی خدمات انجام دیں۔ مظفرپور، گیا، دربھنگہ، پٹنہ کی خدمات توقع سے زیادہ رہی ہیں جبکہ موتیہاری، بھاگلپور، سمستی پور، لکھمنیا، برداہا، بکرم گنج، مدھے پورہ، ارریہ، بتیا، سیوان اور رام پورکی اکائیوں نے بھی مریضوں کو آکسیجن فراہم کرانے میں اپنا قیمتی رول اداکیا۔ اس امر کی اطلاع فراہم کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند، بہار کے امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی نے بتایا کہ معروف سماجی و رفاہی ادارہ ہیومن ویلفیئر ٹرسٹ نے جماعت اسلامی ہند بہار کی ان خدمات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مزید 75 سیلنڈر فراہم کیا ہے جس سے بہار کے کم و بیش 40مقامات پر’آکسیجن بینک‘کے طور پر رکھوایا گیا ہے۔ امیر حلقہ نے اس گراں قدر خدمات کے لئے ٹرسٹ کے کے ذمہ داران کو خطوط لکھ کر شکریہ ادا کیا ہے اور یہ توقع ظاہر کی ہے کہ اس سے بہار میں ضرورت مندوں کو انشا ء اللہ بروقت سہولت اور آسانی پیدا ہوگی۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ ان خدمات کو قبول فرمائے
Related Articles
جماعت اسلامی ہند بہارکووڈ راحت کاری میں مصروف
کووڈ فنڈ سے راحت کاری میں تیزی لانے کا عزم…………پٹنہ: 10 مئی، 2021 جماعت اسلامی ہند، بہار کوروناوائرس سے متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ جماعت کی یونٹیں پورے […]
ازدواجی زندگی کوبہتر بنانے کے لئے جماعت اسلامی ہند بہارریاست میں قائم کرے گ Family Counselling Centre
ازدواجی زندگی کو ٹوٹنے اورخاندانی شیرازے کوقرآن و حدیث کی روشنی میں بکھرنے سے بچانے کے لئے جماعت اسلامی ہند بہارکے زیر اہتمام پٹنہ واقع مرکز اسلامی میں 10 اور 11 نومبر، 2021 کو دو […]
Be the first to comment