آئیٹا بہار کا ہوا انتخاب، شاہد جلال ریاستی صدر منتخب

پٹنہ: 21 مارچ، 2021 آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسو سی ایشن (آئیٹا) سال 2021-22 کے دوران بہار کے تیس ضلعوں میں اپنی یونٹیں قائم کرکے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کرے گا۔اس امر کی معلومات فراہم کرتے ہوئے آئیٹا بہار کے نومنتخب ریاستی صدر شاہد جلال نے بتایا کہ سال 1992 میں بہار سے ہی آئیٹا کی شروعات ہوئی تھی۔ ٓ اتوار کو مرکز اسلامی میں تنظیم کے کارگزار صدر ڈاکٹر خالد سجاد کی صدارت میں منعقدہ آئیٹا بہار کی ریاستی مجلس شوریٰ کی میٹنگ کی جانکاری دیتے ہوئے شاہد جلال نے بتایا کہ انور ساحل (بیگوسرائے)کو ریاستی سکریٹری اور منظر عالم (مدھے پورہ) کو آفس سکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اعجازالحق(موتیہاری) اور اخلاق احمد خان (گیا)کو اسسٹنٹ سکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر خالد سجاد نے کہاکہ آئیٹا ٹیچرس کی ایک ایسی تنظیم ہے جوتعلیمی اداروں میں اعلیٰ اخلاقی قدروں کی پاسداری کی کوشش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ٹیچر سماج کے تین طبقوں بچوں، گارجین اور سرکاری نظام سے جڑا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیچر بچوں کو بہتر انسان بنانے، گارجین کو بہتر شہری بنانے اور سرکاری نظام کو بہتر کرنے کے فرائض انجام دیتا ہے۔ میٹنگ کے بعد جماعت اسلامی ہند بہار کے امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی نے آئیٹا کے روشن مستقبل کی نیک خواہشات پیش کی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*