پٹنہ: 5 اپریل، 2020 جماعت اسلامی ہند، بہار نے اپنے نظمائے علاقہ اور امرائے مقامی سے کہا ہے کہ وہ ایسے مہاجرلوگوں کے نام ووٹر لسٹ میں جڑوانے کی کوشش کریں جن کے نام فہرست رائے دہندگان میں موجود نہیں ہیں۔جماعت اسلامی ہند، بہار کے امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی نے اتوار کو جاری ایک سرکلر میں اپنے ارکان و کارکنان سے کہا ہے کہ وہ اپنے قرب و جوار کا جائزہ لے کر مہاجر بہاریوں کا نام وٹر لسٹ میں جڑوائیں۔ اس کے علاوہ، ایسے لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے لئے بھی متوجہ کریں کیوں کہ جمہوریت میں رائے دہی کی اہمیت غیر معمولی ہے۔ واضح رہے کہ بہار کے چیف الیکٹورل افسر ایچ آرشری نیواس نے تمام اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ و ڈسٹرکٹ الیکٹورل افسر کو ہدایت جاری کی ہے کہ لاک ڈاؤن کے وقت بہار لوٹے ایسے مہاجر بہاریوں کے نام ووٹر لسٹ میں جوڑنے کی کارروائی کریں، جن کا نام پہلے سے ووٹر لسٹ میں درج نہیں ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، تقریباً 20 لاکھ بہاری لاک ڈاؤن کے دوران اپنے گاؤں واپس لوٹے ہیں۔ مولانا رضوان احمد نے بتایا کہا کہ جمہوری نظام کو فروغ دینے کے لئے جماعت اسلامی ہند بہار ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کی مہم چلاتی رہی ہے۔اس خصوصی مہم میں بھی جماعت انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے گی۔…………میڈیا سکریٹری، جماعت اسلامی ہند بہارSee translation0People reached0EngagementsBoost Post
Be the first to comment