دعوت دین جیسی انبیائی تحریک سے نوجوانوں کو جوڑا جائے: ڈاکٹر جاوید

اقامت دین اور دعوت دین ایک انبیائی تحریک ہے ۔ عصری حالات میں وقت کا تقاضا ہے کہ اس تحریک کو مضبوط سے مضبوط تر کیا جائے اور اس تحریک کو آگے بڑھانے کے لئے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں تک ہماری تحریک پہنچنی چاہئے ۔ یہ باتیں 2 مارچ ، 2020 کو ڈاکٹر جاوید اخترنے مرکز اسلامی، پتھر کی مسجد، پٹنہ میں رفقا اور متوسلین جماعت کی ایک نشست سے خطاب کے دوران کہیں ۔ ڈاکٹر جاوید حلقہ طلبہ اسلامی بہار کے اولین ناظم اعلیٰ رہ چکے ہیں ۔

Dr. Javed addressing a meeting in Patna on 2 March, 2020 at Markaz-e-Islami.

ڈاکٹرجاوید نے کہا کہ الحمدللہ تیزی سے ہمارے نوجوان دعوت دین سے وابستہ ہو رہے ہیں ۔ ان نوجوانوں کی تقریریں سن کر دین کے تئیں ان کی سمجھ اور سنجیدگی کا اندازہ ہوتا ہے ۔

موصوف نے مزیدکہا کہ تحریک اسلامی کے افراد کو اخلاق و کردار کا اعلیٰ نمونہ بننا ہوگا ۔ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی ماننداپنی اجتماعیت کو مضبوطکرنی ہوگی ۔ اس کے ساتھ ساتھ فکر ی ہم آہنگی بھی پائی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہ میں اپنی ہدایت کے لئے قرآن کو اپنا راہ نما بنانا ہوگا ۔ اسی میں ہمارے تمام مسائل کا حل موجود ہے ۔

اس موقع پر امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی نے موجودہ سیاسی و سماجی صورت حال کے پس منظر میں کہا کہ حال کے دنوں میں ہمارے نوجوانوں میں الحمدللہ ملک و ملت کے تئیں کافی بیداری پائی جارہی اور ایک عزم و حوصلہ محسوس کیا جارہا ہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسے نوجوانوں کی تراش خراش کرکے ملک و ملت کی خدمات کے لئے انہیں تیار کیا جائے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*