بہارکے صف اول کے رکن نسیم احمد صاحب کا انتقال

جماعت اسلامی ہند، بہارکے صف اول کے رکن نسیم احمد صاحب (بہار شریف)گزشتہ 9ستمبر2018کو انتقال ہو گیا۔ ان للہ و اناالیہ راجعون! تحریک میں ان کا شمار سابقون الاولون میں ہوتا ہے۔ عالم شہرت یافتہ شاعر و ادیب محروم کلیم عاجز صاحب آپ کے اپنے بڑے بھائی تھے۔ 1932 میں نالندہ ضلع کے تلہاڑہ گاؤں میں پیدا ہوئے سولہ سال کی عمر میں جماعت سے جو وابستگی ہوئی وہ تادم حیات قائم رہی۔ ایمرجنسی کے زمانے میں پابند سلاسل بھی رہے۔ سولہ سال کی عمر میں تن تنہا بے سر و سامانی کے عالم میں بانئی جماعت سید ابوالاعلیٰ مودودی سے ملاقات کے شوق میں پٹنہ سے لاہو تک کا سفر طے کیا۔ گرچہ مولان سے ملے بغیر واپس آئے۔ بہار میں ڈاکٹر سید ضیا ء الہدیٰ کے دور امارت میں معاون امیر حلقہ رہے۔ حلقہ کی مجلس شوریٰ کے ممبر کے علاوہ مرکزی مجلس نمائندگان کے رکن منتخب ہوئے۔ بہار شریف کی امارت مقامی کی ذمہ داری بھی نبھائی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی خدمات کو قبول فرمائے اور سیئات کو معاف فرمائے اور تحریک اسلامی کو ان کا نعم البدل فرمائے۔ 
151جناب سجاد حسین صاحب کا 14 اکتوبر، 2018 کو زیدپور دہلی میں انتقال ہو گیا۔ ان للہ و اناالیہ راجعون!موصوف امن آباد، ضلع گیاکے رہنے والے تھے اور جماعت کے بزرگ رکن تھے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*