مولانا اسرارالحق قاسمی کے انتقال پر ملال پرجماعت اسلامی کا اظہارتعزیت

جماعت اسلامی ہند، بہار کے امیر حلقہ محترم محمد نیرالزماں نے کشن گنج کے ایم پی مولانا اسرارالحق قاسمی کے انتقال پر انتہائی صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا کا انتقال قوم و ملت کے لئے عظیم خسارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشن گنج جیسے ناخواندہ علاقہ میں مسلمانوں کے درمیان تعلیمی و سیاسی بیداری کے ضمن میں مولانا کی خدمات ناقابل فراموش رہی ہیں۔ اپنی سیاسی زندگی میں وہ مسلمانوں کے مسائل کو ایوان میں اٹھاتے رہے اور ان کے موقف کی بھی وکالت کرتے رہے۔ جناب نیرالزماں نے کہا کہ مولانا کا انتقال ایک ایسے وقت میں ہو گیا جب سیاست اور سماج کوان کی اشد ضرورت تھی۔ یہ ایک ایسا خلا ہے جسے مستقبل قریب پر نہیں کیا جا سکتا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو مغفرت فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور قوم و ملت کو مولانا کا نعم البدل عطا کرے۔

1 Comment

  1. I must thank you for the efforts you’ve put in penning this website. I am hoping to view the same high-grade blog posts by you in the future as well. In fact, your creative writing abilities has inspired me to get my own website now 😉

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*