پٹنہ اور مظفرپور میں ہوا یک روزہ علاقائی اجتماع برائے بنیادی و لازمی کام

ویکلی ڈائجسٹ

جولائی: 15 سے 21

…………بنیادی و لازمی کام…………

جماعت اسلامی ہند بہار کی جانب سے 21 جولائی کو پٹنہ میں یک روزہ علاقائی اجتماع برائے بنیادی و لازمی کام کا انعقاد کیا گیا۔ اس اجتماع میں 28 مقامات کے ارکان وہ کارکنان نے شرکت۔اجتماع کے مہمان خصوصی محترم امیر جماعت سید سعادت اللہ حسینی صاحب نے افتتاحی و اختتامی تقریر کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک رکن کو چار بنیادی کام کرنے ہیں۔ یہ چار کام ہیں — دعوت، تربیت، اصلاح معاشرہ اور خدمت خلق۔انہوں نے کہا کہ ان کاموں سے ہی تحریک مضبوط اور مستحکم ہوگی۔اس موقع پر امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی نے توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ محترم امیر جماعت کی رہنمائی سے انفرادی کوششوں میں آرہی رکاوٹیں دور ہوں گی۔ارکان اور کارکنان نے اپنے اپنے مقام کی رپورٹ پیش کی۔ ان میں خواتین بھی شامل تھیں۔پروگرام میں مرکزی رکن شوریٰ جناب شبیر عالم خاں بھی موجود تھے۔

…………

جماعت اسلامی ہند حلقہ بہار کی جانب سے 21 جولائی کو یک روزہ علاقائی اجتماع مظفّر پور میں منعقد کیا گیا جس میں ریاست بہار کے کئی مقامات کے بیشتر ارکان و کارکنان شریک رہے۔ اس موقع پر خصوصی طور پر نائب امیر جماعت محترم مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی شریک رہے۔سکریٹری حلقہ بہار محترم نثاراحمدبھی موجود تھے۔یہ پروگرام خاص طور پر جماعت کے بنیادی و لازمی کام کے سلسلے میں مقامات کے جائزہ کے لئے منعقد کیا گیا تھاجس میں مقامات نے اپنی اپنی رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ کی روشنی میں بنیادی و لازمی کام کے حوالے سے درپیش مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔پروگرام میں شرکاء کی کل تعداد 150 رہی جس میں مرد حضرات 130 اور خواتین کی تعداد 20 رہی۔

…………

جماعت اسلامی ہند مظفّر پور کی جانب سے12 جولائی کوایک خطابِ عام کا پروگرام چندوارہ واقع ایک ہوٹل میں منعقد کیا گیا جس میں 350 سے زائد مرد و خواتین شریک رہے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا جس کے بعد جناب نوراللہ خان، ناظمِ اضلاع نے افتتاحی گفتگو پیش کی۔اس کے بعد محترم مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی،نائب امیر جماعت نے عوام سے خطاب کیا جس میں انہوں نے ملک اور ملت کی موجودہ صورتحال اور ہماری ذمّہ داریاں کے موضوع پر تفصیلی گفتگو پیش کی۔ انہوں نے خواتین کے حقوق اور ذمّہ داریوں کے حوالے سے بھی بہت اہم باتیں رکھیں۔ اخیر میں اظہار تشکر کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔ اس موقع پرسکریٹری حلقہ بہار جناب نثار کے علاوہ جناب ہشام طارق, امیر مقامی مظفّر پور, ڈاکٹر محمود الحسن، رکن شوریٰ بہار،جناب سید احمد،پروگرام کے کنوینر اور مظفّر پور یونٹ کے ارکان و کارکنان شریک رہے۔

+3

See insights and ads

Boost post

Like

Comment

Send

Share

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*