مطالعہ قرآن

چھٹھادن: 9/اپریل، 2020
مکرمی!……السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
کوروناوائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہماراقیمتی وقت گھروں میں بیت رہا ہے۔ اس کا بہترین استعمال کرتے ہوئے ہم مطالعہ قرآن کی طرف متوجہ ہوں۔ اس کے لئے دس دنوں کا Self Redaing Material کا خاکہ تیار کیا گیا ہے۔ اس کے تحت چھٹھے دن سورۃُالانبیاء کی آیت نمبر10 سے18 کا مطالعہ فرمائیں۔ ان آیات میں ظالموں کا حشر بتایا گیا ہے، زمین و آسمان کی تخلیق کو عبث نہیں بتایا گیا،مزید یہ کہ حق اور باطل کی کشمکش میں حق کی جیت ہوتی ہے۔
آپ کی سہولت کے لئے سورۃُالانبیاء کی90 صفحات پر مشتمل پی ڈی ایف فائل منسلک ہے۔ اس میں عربی متن کے ساتھ اردو ترجمہ و تفسیر شامل ہیں۔ سورۃُالانبیاء کی آیت نمبر10 سے18 کا مطالعہ آپ منسلک پی ڈی ایف فائل کے صفحہ نمبر6 سے 25 پر رکوع1 اور2 میں کر سکتے ہیں۔
اہل خانہ کے ساتھ اجتماعی مطالعہ کا نظام بنایا جائے۔ یہ کوئی واجبی ہدایت نہیں ہے، بلکہ سہولت و آسانی کے لئے تذکیر ہے۔
جو لوگ جماعت اسلامی ہند بہار کے فیس بک اورویب سائٹ پر یہ پیغام دیکھ رہے ہیں، ان کے لئے پی ڈی ایف فائل کا لنک https://www.quranurdu.com/Tafheem-ul…/021_Surah_Al-Anbia.pdf دیا جا رہا ہے۔ وہ اس لنک پر کلک کرکے متذکرہ آیات کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔
منجانب: شعبہ تربیت، جماعت اسلامی ہند، بہار

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*