فروغ انسانی وسائل کے لئے مثبت فکر کو اختیار کرنا ضروری : مولانا رضوان احمداصلاحی

پٹنہ واقع دفتر حلقہ، جماعت اسلامی ہند، بہار میں 22-23 فروری، 2020 کو ایچ آر ڈی بہار کی جانب سے دور وزہ لیڈرشپ ڈیولپمنٹ پروگرام ہوا ۔ پروگرام میں مرکز سے ایچ آر ڈی ڈائرکٹر جناب آئی کریم اللہ اور شعبہ ایچ آر ڈی کے اسسٹنٹ سکریٹری جناب عتیق الرحمان نے شرکت کی ۔ اس دوران جناب آئی کریم اللہ نے اسلامی تناظر میں ترقیات انسانی وسائل کی اہمیت پرروشنی ڈالی ۔ وہیں جناب عتیق الرحمان نے لیڈرشپ ڈائنامکس ماڈیول سے شرکاء کو واقف کرایا ۔ پروگرام کے دوران حلقہ میں مختلف شعبوں کے سکریٹریز نے ترقیات انسانی وسائل سے متعلق ایک سال سے لے کر دس سال تک کے منصوبے پیش کئے ۔ آئی ٹی ایکسپرٹ جناب منصور عالم نے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم کے بہتر استعمال کے طریقے بتائے ۔ جناب اشد اجمل نے اداروں میں تنظیمی صلاحیت کو فروغ دینے پر زور دیا ۔

اس موقع پر امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی نے کہا کہ ہ میں احساس کمتری سے باہر نکل کر مثبت سوچ کو فروغ دینا چاہئے تاکہ ہم اپنے انسانی وسائل کا بہتر استعمال کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہ میں تنگ دلی سے بچنا چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اخلاقی پہلو سے ہ میں سیرت و کردار کو نشو و نما دینے کی ضرورت ہے ۔ ساتھ ہی اپنے کیڈر کی کمزوریوں کو جاننے اور اس کو ختم کرنے کی فکرمندی بھی ہونی چاہئے ۔ انشاء اللہ اللہ کی مددو نصرت ہمارے ساتھ ہوگی ۔

ایچ آر ڈی سکریٹری ، جماعت اسلامی ہند ، بہار جناب ارشاد حسین نے پروگرام کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کو فروغ دینے کے لئے ہ میں انسانی وسائل کو بہتر بنانے کی سمت میں سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*